آج پی سی او ججوں نے نواز شریف کو الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا ۔
یہ فیصلہ نواز شریف کے سپورٹروں کیلئے تو بُراہے ہی لیکن اس سے بڑھ کر پورے ملک کیلئے بُرا ہے کیونکہ اس وقت نواز شریف کی جماعت قومی سطح دوسری سب سے بڑی جماعت ہے اور اس جماعت کے ساتھ تمام وکلاء ۔ سِول سوسائٹی ۔ تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی ملک میں انصاف قائم کرنے کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ان باقی گروہوں کی آواز اسمبلی میں اُٹھانے والی جماعت مسلم لیگ نواز ہی ہے اور اعلٰی ترین سیاسی سطح پر انصاف کا مقدمہ نواز شریف ہی لڑ رہا ہے ۔ چنانچہ ظاہر ہے کہ اس فیصلہ کا جھٹکا ان سب گروہوں کو لگے گا ۔
اگر یہ سب گروہ سڑکوں پر نکل آئے تو پھر [خاکم بدہن] ہمارے ملک کا بہت نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس لئے دعا ہے کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی اس مسئلہ کو بخیر و خوبی سُلجھا دے ۔
ایک بات جو اس فیصلہ سے کھُل کر سامنے آ گئی ہے یہ ہے کہ پی سی او کا حلف اُٹھانے والے جج قابلِ اعتبار نہیں ہیں ۔
یہ بہت اچھا ہوا ہے ، جب تک کسی کو جوتا نہ لگے وہ کام نہیں کرتا ۔ چونکہ نواز شریف کو پی سی او ججز نے نااہل قرار دیا ہے ، اس لیے اب وہ ججوں کی بحالی کے لیے دل سے کام کرے گا ۔
مگر فی الحال اس کی نیت مشکوک ہی لگتی ہے ۔
تزک نگار صاحب
میں آپ سے اس سلسلہ میں متفق نہیں ہوں ۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ دل سے جج صاحبان کی بحالی کیلئے کام نہیں کر رہے تھے ؟
شاید اس لحاظ سے اسے اچھا کہا جا سکتا ہے کہ آصف زرداری کو اب اپنا موقف واضح کرنا پڑے گا ۔
سر بات واضح ہے ۔ اگر نواز شریف دل سے مخلص ہوتا تو اپنی پالیسی واضح کرتا ۔ وہ نہ عوام کو ناراض کرنا چاہتا ہے اور نہ زرداری کو ۔ ہم لوگ اب اس طرح کی ڈرامے بازیاں برداشت نہیں کر سکتے ۔ ان سیاستدانوں نے جو کہنا اور کرنا ہے ، واضح طور پر کریں ۔ زرداری اتنے مہینوں سے انہیں ٹالے جا رہا ہے اور یہ خاموش کھڑے ہیں ۔ دوغلی پالیسی !
تزک نگار صاحب
یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے کہ جا میری کُٹی ۔ میں نہیں بولتا ۔ مةلک و قوم کا معاملہ ہے جس میں اصول ہوتا ہے کہ سانپ مر اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ۔ کیا آپ محسوس نہیں کرتے کہ زرداری کی مقبولیت کم ہو رہی ہے اور نواز کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ؟ یہ اس کی اچھی سیاسی سوچ کا نتیجہ ہے ۔
نواز کی مقبولیت شاید اس کی پارٹی کے اندر ہی بڑھ رہی ہے
میری بات کی حمایت “میرا پاکستان” نے بھی کی ہے ۔
خیر چھڈو ، سانوں کیہہ :smile: