ایک شخص بھوکا اور پیاسا تھا ۔ وہ کچھ کھانے اور پینے کیلئے تلاش کر رہا تھا کہ کھُلی منڈی میں پہنچ گیا جہاں کئی قسموں کی سبزیاں اور پھل بِک رہے تھے لیکن روٹی یا پینے کی کوئی چیز نہ تھی ۔
بِکنے والی چیزوں میں سے جو بڑی تھیں وہ تو کھُلی پڑی تھیں لیکن چھوٹی چیزیں تھیلیوں میں اتنی مقدار میں ڈالی گئی تھیں کہ ہر چیز کی قیمت پچاس روپے تھی ۔
اُس شخص کے پاس صرف پچاس روپے ہی تھے ۔ وہ شخص کیا چیز خرید کر کھائے کہ اُس کی بھوک اور پیاس دونوں کا کچھ بندوبست ہو جائے ؟
تربوز
میرے خیال میں تو اسے تربوز خریدنا چاہیئے، اگر میں ہوتا تو یہی کرتا کہ تربوز مجھے بہت پسند ہے
سیّد محمد حنیف شاہ اور محمد وارث صاحبان ۔ السلام علیکم
تربوز مجھے بھی بہت پسند ہے ۔ کل تربوز کھاتے کھاتے میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا تھا تو میں نے لکھ دیا ۔
کھوپرا ۔ ۔ یعنی کوکونٹ!!
اظہرالحق صاحب ۔ السلام علیکم
تازہ کھوپرے یا ناریل میں گِری کے علاوہ تھوڑا سا پانی بھی ہوتا ہے لیکن اُس سے پیاس پر کوئی خاص اثر نہیں پڑھتا ۔