مصالحوں کی ملکہ

اس سے قبل میں قہوہ (چائنیز گرین ٹی) ۔ سؤنف اور سفید زیرہ کے متعلق لکھ چکا ہوں ۔ آج کچھ کالی مرچ کے بارے میں ۔یہ تو سب جانتے ہیں کہ کھانے میں کالی مرچ [black pepper]چٹخارے یا مہک کیلئے ڈالی جاتی ہے لیکن اس حقیقت سے بہت کم لوگ آشنا ہیں کہ کالی مرچ قدرتی طور پر ملنے والے امرت دھاروں میں سے ایک ہے جو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے انسان کیلئے پیدا کر رکھے ہیں ۔ کالی مرچ کا طِبّی استعمال ہزارہا سالوں سے انسان کے علم میں ہے جسے آج کا سائنس زدہ انسان پسِ پُشت ڈال چکا ہے ۔ کالی مرچ انسانی جسم کو شیشہ گر دھات [mangnese] ۔ حیاتین ک [vitamin K] ۔ حدید [iron] ۔ ریشہ [fibre] وغیرہ مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

کالی مرچ کے مناسب مقدار میں استعمال سے نظامِ ہضم کی خرابیاں کو دُور ہوتی ہیں اور آنتیں صحتمند رہتی ہیں ۔ کالی مرچ معدے کو برجستہ کرتی ہے جس کے نتیجہ میں خاص قسم نمک کے تیزاب کی مہیا ہوتی ہے جو ہاضمہ میں مدد دیتی ہے ۔ اس تیزاب کی کمی کی وجہ سے کھانا ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس کے نتیجہ میں سینے کی جلن اور تبخیری اثرات مرتب ہوتے ہیں جو نہ صرف تکلیف کا باعث ہوتے ہیں بلکہ شرمندگی کا بھی ۔ ذرا غور کیجئے کہ کالی مرچ کتنی اچھی دوست ہے ۔

کالی مرچ کی جلد میں یہ خصوصیت ہے کہ چربی کے خُلیوں کو توڑتی ہے اور مجتمع نہیں ہونے دیتی ۔ چنانچہ کالی مرچ کے مناسب استعمال سے آدمی موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا اور چاک و چوبند رہتا ہے ۔

کالی مرچ کئی ادویات میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ پیس کر خالص شہد کے ساتھ لی جائے تو زکام کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

جیسا کہ میں سبز اور کالی چائے کے بارے میں لکھ چکا ہوں کالی مرچ کی بھی تمام اقسام ایک جیسا اثر نہیں رکھتیں گو کہ وہ ایک ہی طرح کے پودے سے حاصل کی جاتی ہیں ۔ مزید اس کے تیار کرنے اور سوکھانے کے طریقے بھی اس کی خوائص پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ جو کالی مرچ سیاہ رنگ کی ہوتی ہے وہی بہترین ہے ۔ کالی مرچ خریدتے وقت پنساری سے کہیئے کہ سب سے عمدہ کالی مرچ چاہیئے تو وہ بغیر ملاوٹ والی صحیح کالی مرچ دے گا ۔ اس کی قیمت گو زیادہ ہو گی ۔

چائے کی طرح کالی مرچ بھی مشرقی دنیا کی پیداوار ہے ۔ یہ زیادہ تر انڈونیشیا اور ہندوستان میں پائی جاتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں جو کالی مرچ استعمال ہوتی ہے وہ سب سے گھٹیا قسم کی ہوتی ہے جس کی وجہ شاید اس کا ارزاں ہونا ہے ۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والی کالی مرچ انڈونیشی مرچ سے قدرے موٹی ہوتی ہے لیکن انڈونیشی کالی مرچ خصوصیات کے لحاظ سے بہترین ہے ۔

This entry was posted in روز و شب, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

11 thoughts on “مصالحوں کی ملکہ

  1. اسیر

    شکریہ کہ آپ نے ہم لوگوں کو بھی ان مفید معلومات میں حصہ دار بنایا۔ کالی مرچ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے سے پان، نسوار اور سگریٹ پینے کے عادی افراد بھی چھٹکارا پا سکتے ہیں، جب بھی پان ، نسوار اور سگریٹ کو دل کرے اس وقت کالی مرچ کا دانہ منہ میں ڈال کر کچلیں۔ انشاءاللہ آہستہ آہستہ ان بری عادتوں سے نجات مل جائے گی۔۔

  2. اجمل Post author

    اسیر صاحب ۔ السلام علیکم
    معلومات کا شکریہ ۔ اللہ کا کرم ہے کہ سگریٹ ۔ نسوار اور پان ہمارے آباؤ اجداد سے لے کر ہمارے بچوں تک سب کیلئے شجرِ ممنوعہ ہیں ۔

  3. شاہدہ اکرم

    مُحترم اجمل انکل جی
    السلامُ عليکُم
    مزاج بخير، ايک اور کارآمد تحرير ميرے سامنے ہے اور بہت فائدے کي بات بتا رہي ہے ليکن ميں چُپ رہُوں گی کہ آخر احتياط بھي تو کوئ چيز ہوتي ہے ،ہے نا انکل جي،اور ايک درخواست بھی کرُوں گی کہ ہو سکے تو
    osteoprocess
    پر کُچھ لکھيں اور ديسی علاج بھی بتائيں اور کوئ ايسی چيزيں بھی بتائيں جو اس بيماری کی تکليف ميں کمی کا باعث ہوں آپ کی ميل کا جواب بھی اسی وجہ سے نہيں دے سکی کہ کافی تکليف ميں ہُوں آج کل جلد ہی جواب دُوں گی انشاءاللہ
    اپنا خيال رکھيۓ گا اور دُعاؤں ميں ياد رکھيۓ گا ہاں زکريا بھائ کا انٹرويو زبردست لگا اب آپ کے انٹرويو کا انتظار ہے
    مع السلام
    شاہدہ اکرم

  4. اجمل Post author

    شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام علیکم
    میں طبیب نہیں ہوں ۔ مستند کتابوں سے پڑھی ہوئی اور آزمائی ہوئی باتیں لکھتا رہتا ہوں ۔ آپ جب پاکستان آئیں تو لاہور میں کسی اچھے ہڈیوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے ۔
    اللہ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین

  5. ننھا بچہ

    بہت ہی عمدہ تحریر ہے
    ہمارے گھر میں بھی کالی مرچ کو لال مرچ پر ترجیح دی جاتی ہے۔۔۔
    واقعی بہت فوائد ہیں مُحترمہ کے۔۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ویسے پہلی دفعی ٹائٹل دیکھ کہ لگا آپ نے بھی فلمیں دیکھنا شروع کر دیں ہیں

  6. kauserbaig

    بہت خوب مصمون ۔میرے بابا چوران میں بھی کالی مرچ ڈالا کرتے تھے آج یہ تحریر پڑھنے پر سمجھ آیا یہ کہ اس میں بھی ہصم ہونے کا مادہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.