بچےسب کوپیارے

سُنا کرتے تھے کہ بچے سب کو پیارے ہوتے ہیں خواہ کسی کے بھی ہوں ۔ یہاں تک کہ خطرناک جانور بھی انسان کے بچوں کو گزند نہیں پہنچاتے ۔ فی زمانہ تو اپنے آپ کو تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ کہنے والے انسان بھی انسان کے بچوں کے دُشمن ہی نہیں قاتل بن چکے ہیں اور اسے اپنا کارنامہ گردانتے ہیں ۔ اس وحشت کی مثالیں ہر روز فلسطین ۔ عراق ۔ افغانستان اور پاکستان میں ملتی ہیں ۔ پاکستان کے دو واقعات کی یاد پر تو میرا دل روتا ہے ۔ باجوڑ ایجنسی میں ڈماڈولا کے مدرسہ پر امریکی فوج نے میزائل پھینک کر 5 اساتذہ اور 70 سے زائد طُلباء ہلاک کر دیئے تھے جن میں دو درجن سے زائد 8 سے 15 سال کے تھے ۔ جامعہ حفصہ اسلام آباد میں اپنے ہی ملک کی فوج نے چار پانچ سالہ بچیوں سمیت سینکڑوں نابالغ طالبات کو سفید فاسفورس کے بم پھینک کر بھسم کر دیا تھا ۔

ٹارزن کی کہانیاں اور مووی فلمیں بہت مشہور ہیں ۔ یہ سب ایک کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئیں کہ ایک بچہ کسی طرح جنگل میں رہ گیا تھا ۔ وہ جنگلی جانوروں کے ساتھ پل کر جوان ہوا تو وہ سب اُس کے دوست بن گئے تھے ۔ شاید دو دہائی قبل کا واقعہ ہے کہ جنگلی مخلوق پر تحقیق کرنے والوں کو ایک جنگل میں انسان کا آٹھ دس سالہ بچہ نظر آیا اور پھر نظروں سے اوجھل ہو گیا ۔ دو تین بار اسی طرح ہوا ۔ آجر ایک دن اس بچے کو پکڑ لیا گیا ۔ اُس کی سب عادات جنگلی بندروں کی سی تھیں ۔ اُس نے پکڑنے والے کو اپنے دانتوں سے کاٹ بھی لیا تھا ۔

پرانے زمانہ یعنی وہ زمانہ جسے آج کے ترقی یافتہ انسان پسماندہ کہتے ہیں کی باتیں ہی کچھ اور تھیں ۔ میری والدہ نے ہمیں سنایا تھا کہ والدہ کی نانی صاحبہ نے اُنہیں بتایا کہ میری نانی بچپن میں بہت بھولی بھالی ہوتی تھیں ۔ میری نانی کی والدہ نے ایک دن میری نانی کو دہی کھانے کیلئے دیا اور خود کام میں مصروف ہو گئیں ۔ کچھ دیر بعد اُنہیں میری نانی کی آواز آئی ۔ وہ کہہ رہی تھیں “تم کھاؤ ۔ میں بھی کھاؤں گی”۔ میری نانی کی والدہ دیکھنے کیلئے دوڑی گئیں کہ بیٹی کس سے باتیں کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے دیکھا کہ میری نانی کے پاس ایک لمبا سا اصلی سانپ ہے ۔ وہ سانپ کا سر پکڑ کر دہی میں ڈبوتی ہے اور کہتی ہے “تو بھی کھا”۔ پھر سانپ کو چھوڑ کر کہتی ہے “میں بھی کھاؤں گی” اور خود دہی کھاتی ہے ۔ یہ عمل وہ بار بار کر رہی تھی ۔ میری نانی جان کی والدہ کچھ دیر دم بخود ہو کر دیکھتی رہیں پھر انہوں نے شور مچایا جس سے سانپ تیزی سے گھر سے باہر نکل گیا ۔ بعد میں جب میری نانی کی والدہ کے حواس درست ہوئے تو اُنہوں نے سوچا کہ اُنہیں شور نہیں کرنا چاہیئے تھا اور دیکھتے رہنا چاہیئے تھا کیونکہ سانپ تو بیٹی کے ہاتھ میں کھلونا بنا ہوا تھا ۔

This entry was posted in آپ بيتی, روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

3 thoughts on “بچےسب کوپیارے

  1. سیفی

    اجمل صاحب السلام علیکم

    آپ نے جو واقعہ لکھا اسطرح کے چند واقعات میں نے بھی اپنے کچھ جاننے والوں کے سنے ہیں۔ اب اس امر کی بابت نہیں پتہ کہ کیا یہ موذی سانپ بچوں کی معصومیت کا لحاظ کر جاتا ہے یا پھر خالقِ کائنات نے کوئی محافظ فرشتہ مقرر کیا ہے بچوں کے ساتھ۔

    کچھ لوگ تو اپنے بچوں کو بچانے کی دہائی دے کر پوری دنیا میں بچوں کا قتل عام کئے جارہے ہیں۔ تاکہ انکے آنے والے بچے آجکل کے ننھے دہشت گردوں سے بچ جائیں

  2. روسی شہری

    مجھے افسوس اس با ت یے کہ میرے خیا ل میں اپ اس واقعہ کا زکر فرما ئے گئے جو گزشتہ کل کو رونما ہو ا اپ اس کے با رے ایکسپریس میں پڑھ سکتے ہے پوری تفصیل لکنے کی تا ب نہیں ہے ہے ۔لیکن مختصر یہ انسا ن ۔۔۔۔۔ گٹھیا پن میں دشمنی کی انتہا کر دے گا ۔۔۔۔ لعنت ہے ایسے انسا ن ہونے پر ۔ اس سے تو بے سمجھ جا نو ر بدرجا ہو نا بہتر ہے ۔۔۔۔۔۔ اس سفا ک قا تل نے اپنے دشمن کے پھول سے بچوں‌ کو سفا کی سے قتل کر دیا جن میں ایک معصوم بچہ بھی تھا ۔۔۔۔۔
    پو ری تفصیل ایکپریس کی سا ئیت پر تا ریخ 22 کر کے نیچے کی طرف دیکھ لے ۔ لعنت ہے ایسی دشمنی پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. اجمل Post author

    سیفی صاحب
    آپ کا خیال درست ہے ۔ اصل بات تو یہی ہے کہ اللہ محافظ ہے ۔ سمجھداروں کا اگر اللہ پر ایمان رکھیں اور بچوں کا کیونکہ وہ خود تو سمجھدار نہیں ہوتے

    روسی شہری صاحب
    میں ایکپریس اخبار تو نہیں پڑھتا لیکن یہ خبر میں نے پڑھی تھی ۔ میں تو پہلے ہی آج کے انسان کے بارے میں کئی بار اظہارِ خیال کر چکا ہوں ۔ تازہ ترین یہاں پر دیکھئے
    http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=1202

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.