بروز ہفتہ 12 صفر 1359ھ اور گریگورین جنتری کے مطابق 23 مارچ 1940 لاہور کے اُس وقت کے منٹو پارک میں جس کا نام پاکستان بننے کے بعد علامہ اقبال پارک رکھا گیا مسلمانانِ ہِند نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس کا عنوان “قراردادِ لاہور” تھا لیکن وہ قرارداد اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے فضل و کرم سے قراردادِ پاکستان ثابت ہوئی ۔ 14 اور 15 اگست 1947ء کی درمیانی رات 11 بج کر 57 منٹ پر پاکستان بننے کا اعلان ہوا ۔ وہ رات ہند و پاکستان میں رمضان 1366ھ کی ستائسویں رات تھی ۔ سُبحان اللہ کتنے مبارک وقت مملکتِ خداداد پاکستان معرضِ وجود میں آئی ۔
مندرجہ بالا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی کامیابی کا پیش خیمہ ہوتی ہے جو پچھلی چار دہائیوں سے ہمارے ملک سے غائب رہی ۔ اللہ کرے کہ 18 فروری 2008ء کو اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں کا اتحاد اور یکجہتی ایک مزید عمدہ مثال بن کر اُبھرے اور مستقبل کی دنیا ہماری قوم کی مثال بطور بہترین قوم کے دے ۔ آمین ۔
میری تمام قارئین سے استدعا ہے کہ وہ بھی میری اس دعا میں صدق دِل سے شامل ہوں ۔ اور خلوصِ نیت سے قومی ترانہ گائیں :
پاک سر زمین شاد باد
کشور حسین شاد باد
تو نشان عزم عالی شان
ارض پاکستان
مرکز یقین شاد باد
پاک سر زمین کا نظام
قوت اخوت عوام
قوم ، ملک ، سلطنت
پائندہ تابندہ باد
شاد باد منزل مراد
پرچم ستارہ و ہلال
رہبر ترقی و کمال
ترجمان ماضی شان حال
جان استقبال
سایہ خدائے ذوالجلال
Pingback: یومِ پاکستان | Al Qamar Online Urdu News ::Largets Online Urdu newspaper القمرآن لائن بلاگ
اسلام علیکم،
اللہ کرے ہمارا ملک دن دگنی رات چھنی ترقی کرے۔
محترم اجمل انکل جی
السلامُ عليکُم
مزاج بخير، عيد ميلاد ُالنبی اور پاکستان کی سالگرہ آگے پيچھے آئ ہيں اور کتنی مُبارک بات ہے يہ اللہ تعاليٰ ہميں اپنے ان دونوں ہيارے دنوں کو تہہ دل سے صرف منانے کا ہی نہيں سچے دل سے ان کے لۓ کُچھ کر گُزرنے کا موقع اور ہمّت عطا کرے ميرا پيار قومی ترانہ اتنا حسين خُوبصُورت اور بامعنی ہے ميں صدق دل سے آمين کہتی ہُوں اللہ تعاليٰ ہم سب کی دُعاؤں کو قبُول کرے،آمين
خير انديش
شاہدہ اکرم
آمین۔
ترانہ گایا تو نہیں۔۔پڑھا اور سنا ضرور ہے۔ :smile:
عدنان زاہد صاحب ۔ السلامُ عليکُم
اللہ کرے ایسا ہو
شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلامُ عليکُم
جزاک اللہ
ماوراء صاحبہ ۔ السلامُ عليکُم
آپ نے تو دو کام کر دئیے