میلادُالنّبِی

مرد کو عورت سے یا عورت کو مرد سے محبت ہو جائے تو عاشق یا عاشقہ محبوبہ یا محبوب کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھتا یا رکھتی ہے اور پوری کوشش کرتا یا کرتی ہے کہ کوئی ایسی حرکت یا بات نہ کی جائے جو محبوبہ یا محبوب کو ناپسند ہو اور ہر ایسا فعل کیا جائے جو اُسے پسند ہو ۔

آج پاکستان میں ربیع الاوّل 1429ھ کی 12 تاریخ ہے اور عرب دنیا میں گذشتہ کل تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس تاریخ کو ہمارے نبی سیّدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی مبارک ولادت ہوئی ۔ میرا تو عقیدہ ہے کہ سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اطاعت ایمان کا حصہ ہے ۔

سورت ۔ 3 ۔ آل عمران ۔ آیت 31 و 32 ۔ اے نبی لوگوں سے کہہ دو “اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو ۔ اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگذر فرمائے گا ۔ وہ بڑا معاف کرنے والا رحیم ہے”۔ اُن سے کہو “اللہ اور رسول کی اطاعت قبول کر لو”۔ پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں تو یقیناً یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ ایسے لوگوں سے محبت کرے جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کرتے ہوں ۔

سورت ۔ 4 ۔ النّسآء ۔ آیت 13 و 14 ۔ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اُسے اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔ اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کرے گا اُسے اللہ آگ میں ڈالے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اُس کیلئے رسواکُن سزا ہے ۔

سورت ۔ 53 ۔ النَّجْم ۔ آیات 1 تا 3 ۔ قسم ہے ستارے کی جب وہ گرے کہ تمہارے ساتھی [سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم] نے نہ راہ گُم کی ہے نہ وہ ٹیڑھی راہ پر ہے اور نہ وہ اپنی خواہش سے کوئی بات کہتا ہے

اپنے نبی سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ہر ایسے فعل کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دیں جو کہ سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کو ناپسند تھا اور صرف وہ کام کریں جو اُنہیں پسند تھے ۔ اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کا یومِ ولادت منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم نوافل ادا کریں اور اُن پر درود بھیجیں ۔

سُورت ۔ 33 ۔ الْأَحْزَاب ۔ آیت ۔ 56 ۔ إِنَّ اللَّہَ وَمَلَائِكَتَہُ يُصَلُّونَ عَلَی النَّبِيِّ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
بیشک اللہ اور ا س کے فرشتے نبیِ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ۔ تم [بھی] اُن پر درود بھیجا کرو اور سلام بھیجا کرو

اگر آپ کا حلوہ کھانے کو جی چاہے تو پکائیں خود بھی کھائیں اور حتی الوسع ہمسایوں اور رشتہ داروں کو بھی کھلائیں ۔ حلال کا کھانا ہمسایوں اور رشتہ داروں کو کھلانا بھی ثواب کا کام ہے لیکن ایسی بات یا فعل سے بچیئے جس سے اللہ اور اُس کے رسول نے منع فرمایا یا رسول اور اس کے قریبی ساتھیوں نے نہ کیا ہو کہ اتباع اِسی کو کہتے ہیں ۔

اگر مجھ سے پوچھیں تو میں کہوں گا کہ مستحق یعنی بہت کم آمدنی والے لوگوں کو ایک وقت کا کھانا کھلا دیں یا جن میں حلوہ کھانے کی مالی استطاعت نہیں ہے اُنہیں حلوہ پکا کر کھلا دیں [ذیابیطس والوں کو حلوہ نہ کھلائیں] ۔ اور اس کے علاوہ جتنا آسانی سے پڑھ سکیں نوافل پڑھیئے ۔ قرآن شریف کی تلاوت کیجئے اور نبی پر درود بھیجتے رہیئے وہی جو آپ نماز کے دوران پڑھتے ہیں ۔ خیال رکھیئے کہ فجر کی نماز کے بعد سے سورج اچھی طرح نکلنے تک ۔ سورج نصف النہار پر پہنچنے سے لے کر 30 منٹ بعد تک اور عصر کی نماز کے بعد سے مغرب کی نماز تک اوقات میں نوافل نہ پڑھیئے ۔

میلادُالنّبی مناتے ہوئے اپنے ماضی پر ضرور نظر ڈالئے اور مطالعہ کیجئے کہ جس عظیم ہستی کا یومِ پیدائش آپ منا رہے ہیں کیا اُس کی پسند ناپسند پر آپ نے عمل کیا ہے ؟ اگر نہیں تو جھُک جائیے اپنے خالق کے سامنے اور اپنے پچھلے کردار پر شرمندہ ہو کر معافی کی عاجزانہ التجاء کیجئے اور آئیندہ محتاط رہیئے ۔ اللہ ہم سب کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

This entry was posted in پيغام, دین, ذمہ دارياں on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “میلادُالنّبِی

  1. Nayni

    نبی کریم کی شان مختصرآ بیان کرنی ہو تویہ کہ دینا ھی کافی ھے کہ اللہ رب العزت کے بعد سب سے زیادہ تعظیم کے لا ٔق انھی کی ہستی ھے-

    بعد از خدا بزرگ توئ قصہ مختصر!

  2. الف نظامی

    آپ کو بھی عید میلاد النبی مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  3. اجمل Post author

    نینی صاحبہ
    اب آپ کے پلّے کچھ نہیں پڑا ۔ :lol: جنابہ یہ چار مصرعوں کا بند ہے ۔ پورا بند لکھیئے

    الف نظامی صاحب
    آمین

  4. Nayni

    انکل وہ تو مجھے نھیں آتا :cry: یہ مصرعہ میں نے ” شہاب نامہ ” میں پڑھا تھا – :roll:

  5. اجمل Post author

    نینی صاحبہ
    میں بوڑھا تو ہو گیا ہوں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ آدمی بوڑھا عمر سے نہیں سوچ سے ہوتا ہے ۔ سو اگر معاملہ سوچ کا ہے تو یہ بند بتائے گا ۔ اگر کوئی غلطی نکلی تو میں عمر اور سوچ دونو لحاظ سے بوڑھا ہوں
    یا صاحب الجمال ویا سید البشر
    من وجھک المنیر لقد نور القمر
    لا یمکن الثناء کما کان حقہ
    بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

  6. Pingback: What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » تصحیح

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.