بڑا آدمی

روس کے نئے منتخب ہونے والے صدر بیالیس سالہ دمتری میدوی ایدف ملک نے صدارت کے انتخاب سے دو ہفتے قبل روسی میگزین کو دیئےگئےانٹرویو میں کہا کہ ان کے آباؤ اجداد میں کاشتکار، لوہار اور ٹوپیاں بنانے والے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے عمارت بنانے والے مزدور کےعلاوہ اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیےگلیوں میں جھاڑو تک لگایا۔

دمتری میدوی ایدف ملک کے سب سے اعلی عہدے پر فائز ہونے سے پہلے یونیورسٹی پروفیسر ۔ وکیل اور روس کے وزیر اعظم کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔ دمتری میدوی ایدف روس کی سرکاری تیل کمپنی گیز پرام کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔

گو ہمارے مُلک میں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو اپنے علاوہ دوسرے کی خدمت کی غرض سے بھی چھوٹے سے چھوٹا کام کر لیتے ہیں لیکن اکثریت اپنے گھر میں جاڑو دینا بھی عیب گردانتی ہے ۔ ہمیں اپنے پیارے نبی سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے شیدائی ہونے کا دعوٰی ہے مگر ہم نے کبھی اس عظیم ہستی جس پر لاکھوں سلام ہوں کے روز مرّہ کے کردار کو اپنانے کی کوشش نہیں کی ۔ نبی آخر الزماں سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم ہر کام کر لیتے تھے اُنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے جوتے بھی مرمت کئے ۔ میں نے لبیا میں دیکھا تھا کہ لوگ روزانہ جب اپنے گھر کی صفاتی کرتے تھے تو اپنے گھر کے سامنے گلی کی بھی صفائی کرتے تھے ۔ ہمارے ہاں گھر سے باہر کی صفائی معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن گلی میں کوڑا کرکٹ پھینکنا معیوب نہیں سمجھا جاتا ۔ اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

This entry was posted in ذمہ دارياں, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

10 thoughts on “بڑا آدمی

  1. Pingback: بڑا آدمی | Al Qamar Online Urdu News ::Largets Online Urdu newspaper القمرآن لائن بلاگ

  2. نگہت نسیم

    سبحان اللہ کتنی اچھی بات کی آپ نے ۔۔۔ اللہ خوش رکھے آپ کو ہمیشہ اچھی باتوں کی طرف توجہ دلا جاتے ھے ۔

  3. عدنان زاہد

    اسلام علیکم،
    جب میں چھوٹا تھا تو اپنے گھر کے باہر بھی صفائی کرلیتا تھا لیکن اب بڑا ہوگیا ہوں لیکن صفائی کرتے ہوئے ایک عجیب ہی شرم محسوس ہوتی ہے اسلیے اب نہیں کرتا۔

  4. عدنان زاہد

    انکل آپ کے بلاگ میں تبصرہ کرنے والے کانام اگر اردو میں ہو تو مجھے اس کی جگہ ڈبے بنے نظر آتے ہیں‌ حتٰی کے اپنا نام بھی۔

  5. اجمل Post author

    نگہت نسیم صاحبہ
    جزاک اللہ خیر ۔ ہو سکے تو مجھے اپنی دعا میں یاد رکھیئے ۔

    عدنان زاہد صاحب
    یہ ہمارے معاشرہ کی غلط سوچ کا نتیجہ ہے ۔ ڈبے ڈبے بننے کے سلسہ میں اُردو ٹیک والوں سے رابطہ کرنا پڑے گا ۔

    ثانیا رحمٰن صاحبہ
    تبصرہ اور پسند کا شکریہ ۔

  6. اجمل Post author

    گمنام نام صاحب
    بلا شبہ وہی بڑا ہے جو تقوٰی میں بڑا ہے ۔ آپ نے شاید میرے آخری بند پر غور نہیں کیا ۔ ایسا تقوٰی والے ہی کر سکتے ہیں

  7. گمنام

    اجمل صاحب۔
    آپ کو ۔فرقان الحق ۔ کا لنک بھیج رہا ہوں ۔
    آپ چونکہ دین اور اسلامی شریعت کے تجربہ کار عالم ہیں ۔کافی معلومات رکھتے ہیں ۔
    کافی سالوں سے امریکہ کی ریاست کیلفورنیا سے یہ جعلی قرآن ۔انٹرنیٹ پر لگا ہوا ہے ۔اس جعلی قرآن کی تعلیم کویت کے سکولوں میں شروع ہوچکی ہے ۔آپ سے درخواست ہے اس جعلی قرآن کا کوئی سد باب کریں ۔
    http://www.islam-exposed.org/furqan/contents.html

  8. اجمل Post author

    گمنام صاحب
    میں ایک عام سا آدمی ہوں ۔ عالِم نہیں ہوں ۔ خودساختہ قرآن کو آپ بھول جائیے اور اصل قرآن شریف پر توجہ دیجئے ۔ بُری چیز کی تشہیر بھی بُری چیز ہے ۔ اصل قرآن کلام اللہ ہے اور خود اللہ نے اس کی حفاظت اپنے ذمہ لی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.