پاکستان میں پرویز مشرف کی حکومت نے امریکہ کو نہ صرف پاکستان میں اڈے دیئے بلکہ مکمل لاجسٹک سپورٹ [logistic support] دینے کے علاوہ خفیہ معلومات کا بھی تبادلہ کیا مگر عرابی کے اُونٹ کی طرح امریکی حکومت چوڑی ہی ہوئی چلی جا رہی ہے ۔ اور اب تو نئے 11 مطالبات نے پاکستان کی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ کے اہل کار وں جو آج تک امریکہ کے گُن گاتے تھے کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔ جاپان ایک مفتوح مُلک تھا ۔ اس میں امریکی چھانی کے لئے امریکہ نے ان 11 میں سے 5 مطالبات منظور کرائے تھے جن کی وجہ سے جاپانی آج تک سخت پریشان ہیں ۔ امریکی جاپانی عورتوں کے ساتھ زبردستی بدکاری کر لیتے ہیں اور جاپانی حکومت صرف کفِ افسوس ملتی رہتی اور کچھ کر نہیں سکتی ۔ امریکہ نے 2001ء کے بعد پاکستان میں قائم کی گئی چھاؤنیوں ہی میں نہیں پورے پاکستان میں جو حقوق مانگے ہیں [5 نہیں 11] اُن کا نتجہ کیا ہو گا ؟
ڈاکٹر شیریں مزاری کا آنکھیں کھولنے والا مضمون یہاں کلک کر کے پڑھیئے ۔
جاپانی مفتوح ملک تھا، ہم مغلوب قومیں ہیں۔ یہی ہونا ہے۔
یہ عرابی کا اونٹ کیا ہوتا ہے؟
اُردودان صاحب
آپ نے درست کہا ۔ دراصل جاپانیوں کے جسم غلام اور ہمارے ذہن غلام ہیں ۔
عرابی کا اُونٹ گلستانِ سعدی میں کہانی ہے ۔ کہ ایک عرابی کے اُونٹ نے عرابی سے کہا کہ مجھے سردی لگ رہی ہے صرف اپنا سر خیمے کے اندر کر لوں ۔ عرابی نے اجازت دے دی ۔ کچھ دیر بعد اُونٹ نے گردن اندر کرنے کا کہا ۔ اس طرح ہوتے ہوتے اُونٹ خیمے میں گھُس گیا اور اس کے مالک عرابی کو خیمہ سے باہر سونا پڑا ۔