میرے ڈی ایس ایل آپریٹر نے مجھے مطلع کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یو ٹیوب پر پابندی لگا دی ہے اس لئے پاکستان میں اب یو ٹیوب نہیں دیکھا جا سکتا ۔ متعلقہ ای میل نقل ہے ۔ قابلِ اعتراض وڈیو تو یو ٹیوب پر عرصہ سے ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ جو وڈیو 18 فروری 2008ء کے انتخابات میں دھاندلی کی یو ٹیوب پر لگائی گئی ہیں یہ کاروائی اس وجہ سے ہوئی ہے ۔
Dear Valued Customer:
Pakistan Telecommunication Authority (www.pta.gov.pk)
has directed all ISPs of the country to block access
to www.youtube.com web site for containing
blasphemous web content/movies.
The site would remain blocked till further orders from
PTA. Meanwhile, Internet users can write to
youtube.com to remove the objectionable web
content/movies because this removal would enable
the authorities to order un-blocking of this web
site.
We’re sorry for any inconvenience.
Best Regards
Manager
Technical Assistance Center
ھم “آزاد” کب ھونگے ؟؟؟؟؟ :???:
میرے پاس یو ٹیوب چل رہی ہے!! دوئم اب اس قدر دوسری سائیٹ آ چکی ہیں کہ ان اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں!!
امریکیوں کے ذہن میں بھی یہ سوال ابھرتا ہے کہ “کیا ہم آزاد ہیں؟”
پابندی کا جواز توہین آمیز خاکوں سے متعلق کسی مواد کو بنایا گیا ہے۔
Geo kay mutabiq Dutch politician kee khilaf e Islam film kee waja say yeah qadam uthaya gia ..
تو بجائے متعلقہ صفحات کے پوری سائیٹ بلاک کر دی۔ ویسے ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔ وکی پیڈیا تو حالیہ تنازعہ کے باوجود بھی کھلی ہے۔ :mad:
نینی صاحبہ
اگر ہم اللہ میں یقین پُختہ کر لیں گے تو انشاء اللہ بہت جلد آزاد اور مضبوط ہو جائیں گے ۔
شعیب صفدر صاحب
حُکم آئی ایس پیز کو دیا گیا ہے ۔ آپ کے آئی ایس پی والے دلیر ہونگے یا ہو سکتا ہے کہ یہ حُکم صرف اسلام آباد کیلئے ہو
یوٹیوب تو میرے پاس بھی حسبِ معمول چل رہی ہے۔ ممکن ہے کہ پی۔ٹی۔اے کے کسٹمرز کے لیے بند ہوئی ہو۔
میرے پاس بھی یو ٹیوب قابل رسائی ہے۔
اُردودان صاحب
دنیا میں سب لوگ غلام ہی ہیں ۔ کوئی دھن کا کوئی ہوّس کا کوئی کوئی جابر کا کوئی جورو کا اور کوئی ضمیر کا ۔ صرف آخری قسم قابلِ تعریف ہے ۔
عارف انجم صاحب اور میسنا 2 صاحب
اگر بات صرف قابلِ اعتراض خاکوں کی ہے تو وکی پیڈیا پر اس قسم کا بہت کچھ ہے مگر اسے تو بلاک نہیں کیا گیا حالانکہ وکی پیڈیا کے مہتمم بڑی ہڈدپرمی دکھا رہے ہیں ۔ ایک مثال مندرجہ ذیل ہے ۔
http://iabhopal.wordpress.com/2008/02/18/biased-wikipedia
ساجد اقبال صاحب
آپ نے درست کہا ۔ وکی پیڈیا پر عرصہ سے بہت کچھ مسلمانوں کیلئے توہین آمیز ہے مگر آج تک اس کے خلاف آج تک کچھ نہیں ہوا ۔
راہبر اور نعمان صاحبان
ہو سکتا ہے کہ یہ حُکم صرف پنجاب کے آئی ایس پیز کو دیا گیا ہو ۔ میں اپنے آئی ایس پی سے رابطہ کرتا ہوں ۔