جس کے بنک اکاؤنٹ میں اور بٹوے میں رقم ہے وہ دنیا کے صرف 8 فیصد امیر ترین لوگوں میں سے ہے
جس کے والدین زندہ ہیں اور اس کے پاس ہیں وہ دنیا کے قلیل خوش اخلاق لوگوں میں سے ہے
جو شخص یہ تحریر پڑھ سکتا ہے وہ دنیا کے دو ارب لوگوں سے زیادہ خوش قسمت ہے جو کہ پڑھ نہیں سکتے
جو کسی کا ہاتھ تھام سکتا ہے ۔ کسی کو گلے لگا سکتا ہے ۔ کسی کے کاندھے پر تھپکی دے سکتا ہے اُسے مبارک ہو کہ وہ ہردم اللہ کی خوشنودی کماتا ہے
اور جس کا اس تحریر پر پہلا تبصرہ ہو گا۔ وہ بھی دنیا کا سب سے خوش قسمت ترین ہو گا۔ :razz:
اور میں دوسرا خوش قمست ترین :razz:
ماوراء صاحبہ اور الف نظامی صاحب
آپ کو خوش نصیبی مبارک
میرا کیا بنے گا
تسی ساڈی خوش نصیبی دا باعث او۔
ایہہ وڈی خوش نصیبی اے
اجمل انکل، آپ تو سب سے زیادہ خوش قسمت ہیں کہ آپ کی وجہ سے ہم خوش قسمت ہوئے۔
محترم اجمل انکل جی
السلامُ عليکُم
اُمّيد ہے آپ بخير ہوں گے ايسی تحرير انکل آپ ہی لکھ سکتے ہيں جس کو پڑھ کر ہم اپنے کو خُوش قسمت سمجھ رہے ہيں کہ مُجھے تو ہر نُقطہ ہی نُقطہء اوّل دکھائ دے رہا ہے گو فی الوقت تو يہ بات ميرے جزباتی ہونے کا ثبُوت ہے کہ
„جس کے والدین زندہ ہیں اور اس کے پاس ہیں وہ دنیا کے قلیل خوش اخلاق لوگوں میں سے ہے„
کيُونکہ کل ميرے پيارے ابُو کی دسويں برسی تھی اور ميں ہر لمحے ہر پل اُ ن کی يادوں کے ساتھ اُن کی اُس زندگی کے لۓ دُعاگو تھی جو ہم ديکھ نہيں پا رہے کہ کاش وہ ہمارے ساتھ ہوتے اور ہم يہ ادراک کر پاتے جو اُن کے جانے کے بعد کر پا رہے ہيں کہ کيا کھو ديا ہے( ميں اپنے بہن بھائيوں سے اس فورم کے واسطے سے درخواست گُزار ہُوں کہ ميرے ابُو کے لۓ دُعا کيجيۓ اُن کے درجات کي بُلندي کے لۓ)
ليکن ماشاءاللہ جو باقي باتيں آپ نے چند جُملوں ميں کہہ دی ہيں وہ واقعی ہميں خُوش قسمت بنا رہی ہيں کہ ہم بھی ان معنوں ميں خُوش قسمتوں ميں شامل ہيں کاش کہ ہم بھی آخرُالزکروں ميں شُمار ہوں اور اللہ تعاليٰ کی خُوشنُودی پانے والوں ميں سے ہوں،آمين
اپنا خيال رکھيۓ گا اور دُعاؤں ميں ياد رکھيۓ گا
مع السلام
شاہدہ اکرم
الف نظامی صاحب اور ماوراء صاحبہ
دعا کیجئے کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی مجھے خوش نصیبوں میں شامل کرے ۔
شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام علیکم
اللہ آپ کے والد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔ اصل خوش قسمت وہی ہے جس نے اپنے والدین کی بھرپور خدمت کی ہو اور اُن کو ہمیشہ خوش رکھا ہو ۔