اس وقت یعنی شام 6 بج کر 55 منٹ پر جبکہ باقی حلقوں کے جزوی نتائج کے مطابق کوئی 61 ووٹ کی سبقت سے آگے ہے تو کو 264 ووٹ کی سبقت سے آگے ہے ۔
ہمارے حلقہ این اے 48 میں مسلم لیگ نواز کا نمائندہ انجم عقیل5000 ووٹ کی سبقت سے آگے ہے ۔ ابھی سب پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ نہیں آیا
شیر کا شیر ھونا ھی اس کی جیت کی علامت ھوتا ھے :grin:
ھمارے حلقے میں بھی آپ کا شیر ھی جیت رھا ھے۔ آپ کو بھی مبارک ھو اور میرے ابو جی کو بھی :grin:
بہت اچھے نتائج آرہے ہیں ابھی تک تو لیکن ہمارے ملک میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ الیکشن کے نتائج دیر رات سے آنا شروع ہوتے ہیں اور تب ہی سے بازی پلٹتی دیکھی دینے لگتی ہے۔ دھاندلی سے نتائج راتوں رات بدلنے کے گر بھی انہیں آتے ہیں۔
اسلام علیکم ،
اللہ کرے اب جو بھی آئے
پاکستان کو نہ کھائے۔
انکل اجمل!
آپکو اپنے حلقے کی شیر کی جیت مبارک ہو!
رات گئے سڑک میں کئی پنکچر شدہ چہرے اور دھاڑتھے چہرے ہم بھی دیکھ آئے ہیں۔
آپکو دوبارہ شیر کی جیت مبارک ہو۔
اسلام علیکم اجمل صاحب
جناب ہمارے حلقے این -اے 49 سے بھی شیر ہی جیتا ہے اور میں نے وو ٹ بھی اس کو ہی دیا ہے
ملک کے غداروں کو نہیں۔ :grin: :grin:
نینی صاحبہ اور محبِ پاکستان اور اکرم صاحبان ۔ السلام علیکم
آپ سب کو بھی مبارک ہو
نعمان صاحب
گڑبڑ اب بھی کی گئی ہے ۔صوبوں سرحد اور بلوچستان میں کافی زیادہ اور پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں اور ایم کیو ایم کے علاقوں میں ۔مجھے یقین نہیں آتا کہ پرویز الٰہی اٹک سے جیر سکتا ہے
عدنان زاہد صاحب
میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں
مجھے ڈر ہے کہ تیر سیدھا شیر کو نہ جا لگے۔ :sad:
اللھ خیر کرے گا !!! دعا ھے کھ وہ ھو جو ھم سب کے لیے بہتر ھو۔۔۔ تخیل کی پرواز تو ایک ایسے منظر پر جا رکتی ھے جہاں ایک نجات دہندہ شیر پھ سوار تیروں سے لیس جلوہ گر ھے !!! :grin:
ماوراء صاحبہ
وہم میں پڑنا اچھی بات نہیں ۔ کل جہاں گہماگہمی تھی وہاں لڑکے گا رہے تھے
سائیکل پر بیٹھ کے
تیر کی رفتار سے جائیں گے
شیر پہ ٹھپہ لگائیں گے
نینی صاحب
انشاء اللہ خیر ہو گی