ڈریئے نہیں ۔ صرف عنوان کو امریکیایا گیا ہے ۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم کئے جانے والے پہلے مسلم اسپتال نے کام شروع کر دیا ہے۔ جدید سہولتوں کے حامل پہلے مسلم اسپتال کا افتتاح مفتیSheikh Ravil Gainutdin نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم اسپتال بین الاقوامی برادری کے لیے مثال ہے کہ روس میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔ 50 ڈاکٹرز اور نرسوں پر مشتمل اسپتال میں مسجد اور ہوٹل بھی قائم کیا گیا ہے۔ہوٹل میں حلال کھانا میسر ہوگا ۔ اسپتال کا نظام اسلامی اصولوں کے مطابق رکھا گیا ہے اور خواتین کے معائنے کے لئے اسکارف میں ملبوس خواتین ڈاکٹرز بھی متعین کی گئی ہیں
آپ نے تو واقعی ڈرا دیا :grin:
بڑے افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ مسلمان hard way يہ سيکھ سکے ہيں کہ پيار سے وہ ذيادہ اثرورسوخ بڑھا سکتے ہيں بنسبتُ لڑنے کے-
خير دير آيد۔۔۔
بڑی خوشی ہو ئی سن کر
قدیر صاحب
خیریت تو ہے ؟ یہ کس کی تصویر لگا دی ہے ؟
میسنا 02 صاحب
آپ کو دوسرے کی آنکھ کا تنکا تو نظر آتا ہے مگر اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں ۔
روسی شہری صاحب
یہ خبر درست بھی ہے کہ نہیں ؟