میں نے کل لکھا تھا ۔ ۔ ۔
میں نے نہیں دیکھا لیکن مجھے کچھ قابلِ اعتبار لوگوں نے بتایا ہے کہ اے آر وائی ون کے مطابق امین فہیم نے کہا “دھماکے کی آواز پر محترمہ باہر نکلیں اور ایکدم نیچے گر گئیں”۔
میری بیوی نے خبر کا یہ حصہ دیکھا تھا ۔ اس نے رات گئے مجھے بتایا کہ دھماکے کی آواز نہیں بلکہ لوگوں کے نعروں کا شور سُن کر وہ سَن روف سے سر باہر نکال کر کھڑی ہو گئیں تو صحیح خبر یوں بنتی ہے ۔
امین فہیم نے کہا “شور سُن کر محترمہ سَن روف سے باہر نکلیں اور ایکدم نیچے گر گئیں”۔
میں نے مزید لکھا تھا ۔ ۔ ۔
ایک اہم حقیقت یہ ہے کہ ایک ٹی وی کیمرہ میں ایک پستول جس کا رُخ بینظیر کی طرف ہے سے گولیاں چلتی نظر آتی ہیں
کل رات گئے حکومتی جھوٹ در جھوٹ سے مجبور ہو کر ڈان نیوز ٹی وی نے یہ فلم دکھا دی اور اس میں قاتل اور خودکُش بمبار دونوں نظر آتے ہیں ۔ مزید تفصیل یہاں کلک کر کے آج کا ڈان پڑھئے