میں تمام قارئین کا ممنون ہوں جنہوں نے میری بیماری میں میرے لئے دعا کی اور ان کی دعاؤں اور اللہ کے کرم سے الحمدللہ اب میری طبیعت بہت بہتر ہے ۔ میں بالخصوص مندرجہ ذیل خواتین و حضرات کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ۔ اللہ آپ سب کو خوش و صحتمند رکھے ۔ آمین ۔ محمد شاکر عزیز صاحب ۔ طارق کمال صاحب ۔ الف نظامی ۔ شعیب صفدر صاحب ۔ شگفتہ صاحبہ ۔ روسی شہری صاحب ۔ بوچھی صاحبہ ۔ وقار علی روغانی صاحب اور فیصل صاحب ۔
بیٹیاں اللہ کی نعمت ہوتی ہیں ۔ انہیں اللہ تعالٰی نے بہت محبت کرنے والا دل دیا ہوتا ہے ۔ اسی لئے شگفتہ صاحبہ اور بوچھی صاحبہ نے بار بار میری عیادت کی ۔
میں سوچتا ہوں اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے مجھے کتنا مالدار بنایا ہے ۔ زر و جواہر میرے پاس نہیں تو کیا ہوا ۔ ان کی حقیقت ہی کیا ہے ؟ ایک محبت ساری دنیا کی دولت سے نہیں خریدی جا سکتی اور میں اتنی ساری محبتیں سمیٹ رہا ہوں ۔ سُبحان اللہ بعدد خلقِہِ ۔
مجھے کوئی خطرناک بیماری نہ تھی ۔ میرا جسم اللہ تعالٰی نے بہت حساس بنایا ہے اور اسلام آباد میں اب الرجی بہت زیادہ ہو چکی ہے ۔ مجھے نزلہ ۔ بخار اور کھانسی نے گھیر لیا ۔ کھانسی اس قدر شدید تھی کہ میں تین دن اور دو راتیں بالکل نہ سو سکا ۔ کسی وقت تو سانس لینا ہی دشوار ہو جاتا ۔ یہ وقت بہت تکلیف دہ ہوتا ۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے کہ اپنی رحمتیں نازل فرماتا رہتا ہے ۔
یہ ان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ہر بات میں تو ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کی جاتی ہے۔ اب اسلام آباد میں کتنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔۔۔
یه کھانسی سے سانس رکنے والی بات تو میرے ساتھ بهی هورهی هے دسمبر کی سات تاریخ سے
ایسا لگتا هے جیسا پانی سے غوطه لگنے سے هوتا ہے
گلا بند سا هو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے که بس گئے
مين ڈاکٹر کو دیکهایا تو اس نے کہا که دمے جیسا لگتا ہے
میں پھر ناک گلے کے ماهر کے پاس گیا تو اس نے کها که کوئی مسئله نہیں ہے
مجهے یقین نہیں آیا میں ایک اور کے پاس گیا تو اس نے ناک مين کیمرھ ڈال کر دیکها اور کہا که کوئی مسئله نہیں ہے
پهر ميں سے ایک اور ڈاکٹر کو دیکهایا تو اس نے کہا که پھیپھڑے میں بهی کوئی مسئله نہیں ہے
اتنے ڈاکٹروں کو دیکهایا ایر کوئی مسئله نہیں کا سنا مگر میں هوں که تنگ هوں اس بات سے که سانس کا غوطه لگتا ہے
بہرحال جب اتنے ڈاکٹروں نے کہا ہے که مسئله نہین هے تو میں بهی مطعمن هو کر دوائی چهوڑ دی ہے اور اب کچھ بہتر محسوس کرتا هوں باقی ابهی ڈر لگتا ہے که کہیں سانس بند هی نه هوجائے
آپ نے گیا کیا ہے یا آپ کو ڈاکٹر نے کیا بتایا ہے؟؟؟
یه پہلے والا تبصره تکنیکی حادثے کا نتیجه ہے
اس کو حذف کر دیں مہربانی
خاور
السلام علیکم ورحمة اللہ
آپ کی طبیعت کے متعلق تشویش رہی۔ امید کہ اب آپ بخیریت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت سے نوازے ، آمین۔
الحمد اللہ کہ آپ نے کچھ تو لکھا ! میں تو پریشان ہوگیا تھا ۔ :smile:
احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں ۔ گھر سے زیادہ باہر نہ نکلیں ۔
محمد شاکر عزیز صاحب
آپ کا خیال درست ہے ۔ میں اس بارے میں کافی پہلے لکھ چکا ہوں ۔
خاور صاحب
یہ سب الرجی اور وائرس کا کمال ہے ۔ مجھے لاپرواہی کی وجہ سے تھوڑی سی چیسٹ انفکشن بھی ہو گئی تھی ۔ میں نے تو اپنے چھوٹے بھائی سے علاج کروایا ہے اور اب اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں صرف نزلہ اور معمولی کھانسی ابھی ہے ۔
باذوق اور وقار علی روغانی صاحبان
آپ کا شکریہ اور جزاک اللہ خیرٌ
اسلام آباد کی برکت سے مجھے بھی یہ الرجی ہو چکی ہے۔ پچھلے سال برا حال کیا تھا۔ اس دفعہ اوائل بہار میں پھر خطرہ ہے۔ :sad:
اللہ آپکو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
ساجد اقبال صاحب
مجھے پولن الرجی نہیں ہے جو کہ بہار اور بہار سے پھلے ہوتی ہے بلکہ ڈسٹ اور پولیوشن کی الرجی ہے جو سارا سال قائم رہتی ہے ۔
سلام ، خوشی ہوئی آپکو صحت تندرست دیکھتے ہوئے ۔ ہم سب کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں ،۔
دو دن آپ نہیں آئے تو میں پریشان ہوجاتی رہی ہوں ، زکریا سے پوچھا مگر کوئی جواب نہیں ،۔۔
میں دعا کر رہی تھی آپ بلاگ پر آئیے اور اپنی خیریت بتائیے ۔ شکر ہے اللہ کا ،۔۔
یوچھی صاحبہ
السلام علیکم و رحمة اللہ ۔ آپ کا شکریہ ۔ آپ کی دعاؤں ہی کے نتیجہ میں اللہ نے مجھ پر کرم کیا ہے ۔ زکریا کو دیر سے علم ہوا تھا ۔
السلام علیکم
اللہ کا شکر ھے آپ تندرست ہوگئے، اللہ آپکو ھمیشہ صحت دے- آمین۔
طارق کمال صاحب
السلام علیکم و رحمة اللہ
دعا کیلئے مشکور ہوں
آپ کی غیر موجودگی نے پریشان کر دیا تھا، اللہ تعالی آپکو لمبی عمر اور اپنا جہاد جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔
فیصل صاحب
جزاک اللہ خیرً ۔ تاخیر کی معذرت ۔ میں ایک عزیز کی وفات پر اسلام آباد سے باہر گیا ہوا تھا ۔
السلام علیکم انکل
میں اپنی دانست میں پرسوں آپ کی عیادت کر گئی تھی لیکن شاید پوسٹ کرتے ہوئے کوئی مسئلہ ہوگیا۔۔۔۔ آپ کی ناسازیءطبع کے بارے میں جان کر افسوس ہوا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب آپ روبہ صحت ہیں۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت یابی سے نوازے(آمین)۔۔۔
آپ کے عزیز کی وفات کا پڑھ کر افسوس ہوا۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔
اہلِ دریچہ صاحبہ ۔ السلام علیکم و رحمة اللہ
آپ کا خیال بالکل درست ہے کہ آپ نے میری خیریت دریافت کی تھی جو یہاں موجود ہے
http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=1119#comment-4612
دوبارہ پوچھنا آپ کی میرے ساتھی گہری ہمدردی کا مظہر ہے ۔ آپ لوگوں کے ایسے رویّے مجھے فخر کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ مجھے اللہ نے کتنا خوش قسمت بنایا ہے ۔
السلام علیکم انکل
اصل میں مجھے اپنی پوسٹ نظر نہیں آ رہی تھی تو میں سمجھی کہ میں نے پوسٹ روانہ ہی نہیں کی۔
آپ کے ساتھ ساتھ ہم لوگ بھی خوش قسمت ہیں کہ یہاں نیٹ پر بھی زندگی سے جڑے چھوٹے بڑے تمام معاملات کے بارے میں رہنمائی کرنے کو ہمارے بڑے آپ کی صورت میں ہمارے ساتھ ہیں۔