پاکستان کے چیف جسٹس جناب افتخار محمد چوہدری اور بیرسٹر اعتزاز احسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تمام موبائل فون کا بین الاقوامی رابطہ [international calls] منقطع کیا جا چکا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی وقت مقامی رابطہ [local calls] بھی منقطع کر دیا جائے گا
اسلام آباد میں انٹرنیٹ پر تمام پاکستانی ٹی وی چینلز اور پاکستانی آن لائین اخبار بلاک کر دئیے گئے ہیں
اس پربات پر اتفاق ہونا چاہیے کہ پوری قوم مجرم ہےـ
غور کیاجاۓ توہر پاکستانی کواپنا قصورنظرآۓگااورمحسوس ہو گا کہ بلا شبہ موجودہ حکمران عذاب بنا کرہم پر مسلط کیے گۓہیںـ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نےپاکستان کا مطلب کیا،لا الہ الا اللہ کے وعدے پر یہ ملک حاصل کیا تھاـاللہ تعالی سے وعدہ کیا تھاکہ اس مملکت خداداد پر اسی کا قانون چلا ئیں گےـ ہم سے کہا گیا تھا
اگرشکر کرو گےتو مزید عطا کیا جاۓ گا،کفران نعمت کروگے تومیرا عذاب بہت سخت ہےصاف صاف کہہ دیا گیا تھا کہ اللہ عذاب دینے پر قادر ہے:
کہہ دیں وہ اس بات پر قادر ہے کہ تم پر کوئ عذاب تمہارے اوپر سے نازل کر دے،یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے،یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کےایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھا دے(الانعام ـ65 )
مگر ساٹھ برس سےیہاںشیطان کی عمل داری ہے اور قوم ٹس سے مس نہیں ہوئ ـ لہذااس پر پوری قوم کا اتفاق ہونا چاہیۓ کہ ہم بحیثیت مجموعی گنہ گاراور مجرم ہیںـ زیادہ سے زیادہ یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے کہ بڑا مجرم کون ہے؟اس کایقینی جواب ہو گا۔۔۔ ارباب اختیار واقتدار،لیکن دوسروں پر الزام عاید کر کے بری الذمہ ہو جانا صحیح نہیں ـ عذاب اسی وقت ٹلے گاجب ساری قوم جرم کے احساس کے تحت اورتوبہ کے جذبے سے معافی کی طلب گارہو گی ـ
اللّھم انّک عفو تحب العفو فاعف عنّا