غریبوں کے مال پر گُلچھڑے

میری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی کہ وزیراعظم ۔ وزراء اعلٰی ۔ دیگر وزراء اور مشیر کسی قانون کے مطابق اور کس آئین کے تحت موجود ہیں جب کہ آئین ہی معطل کر دیا گیا ہے ۔ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ پرویز مشرف نے جاری رہنے والی رشوت دی ہے تاکہ یہ لوگ پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام کے خلاف نہ ہو جائیں ۔

یہ وہی پرویز مشرف ہے جو اپنے آپ کو دیانتدار کہتا ہے ۔ اُڑاؤ گُلچھڑے غریب عوام کے مال پر

This entry was posted in پيغام on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “غریبوں کے مال پر گُلچھڑے

  1. احمد

    آپ تو غصے میں‌ہی آ گئے ۔۔جو فوج کرتی آئی ہے ملک کے ساتھ وہی کر رہی ہے بس اس دفعہ کیونکہ کمیونیکیشن کے زرائع بڑھ گئے ہیں تو سب کو پتہ بھی چل رہا ہے ۔ورنہ ابھی اتنا تو نہیں‌ ہوا پہلے تو ملک توڑ دیا تھا۔ اب کم از کم پچھلا ریکارڈ تو توڑنے دیں ہمارے “محب وطن ” جرنیلوں کو۔۔

  2. اجمل Post author

    احمد صاحب
    تبصرہ کا شکریہ ۔
    وہ تو ملک کا ایک حصہ توڑا گیا تھا جو جغرافیائی طور پر علیحدہ تھا ۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ ملک کا شیرازہ ہی نہ بکھر جائے یا عراق والا حال نہ ہوجائے جو پرویز مشرف کے آقا کی دلی خواہش ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.