جنرل پرویز مشرف نے ایک اور تمغۂ شجاعت اپنے سینہ پر سجا لیا ہے ۔ یو اے ای کے حکمرانوں پر اپنا ذاتی رسوخ استعمال کرتے ہوئے ٹی وی خبروں کے چینل جیو اور اے آر وائی بند کروا دیئے ہیں ۔ اس تمغے کے ساتھ جنرل پرویز مشرف کے سینے پر شجاعتِ ابلیس کے تمغے ڈیڑھ درجن ہو گئے ہیں جو یہ ہیں ۔
1 ۔ حالاتِ حاضرہ بتانے والے ٹی وی بند کرنا
2 ۔ لاہور میں خواتین کے پرامن احتجاج پر پولیس کے مردوں کا قابلِ احترام خواتین پر تشدد اور انہیں اُٹھا اُٹھا کر پولیس کی قیدیوں والی گاڑیوں میں پھینکنا
3 ۔ صحافیوں پر بیہیمانہ تشدد
4 ۔ وکلاء پر بیہیمانہ تشدد
5 ۔ سیاسی کارکنوں بشمول نابالغ بچوں پر بیہیمانہ تشدد
6 ۔ اعلٰی عدالتوں کے جج صاحبان کی اکثریت کو بر طرف کر کے محبوس کیا
7 ۔ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مبحوس کیا
8 ۔ سوات میں اپنے ہی لوگوں پر بمباری
9 ۔ وزیرستان میں اپنے ہی لوگوں پر بمباری
10 ۔ لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر سفید فاسفورس کے گولے پھینک کر درجنوں طلباء اور سینکڑوں طالبات کو زندہ جلا دیا
11 ۔ ملکی اثاثوں کی کوڑیوں کے مُول غیر ملکیوں کو فروخت [دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کرنے کی کوشش]
12 ۔ ملک میں ناقابلِ برداشت مہنگائی
13 ۔ دن دہاڑے ڈاکے
14 ۔ آئے دن بم دھماکے
15 ۔ دوسری بار مارشل لاء
16 ۔ اپنی ریٹائرمنٹ نہ مانتے ہوئے منتخب جمہوری حکومت کو بزور فوجی طاقت ہٹا کر ملک پر اپنی آمریت مسلط کرنا
17 ۔ وزیر اعظم کو مع اسکے خاندان اور عزیز و اقارب آئین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک بدر کرنا
18 ۔ آئین اور قانون کے خلاف پانچ سو سے زائد پاکستانیوں کو خفیہ طور پر اُٹھا کر امیریکہ کے حوالے کر کے 5000 ڈالر فی کس وصول کرنا [بردہ فروشی]
ایک اور تمغہ
Leave a reply