سنگاپور حکومت کی منافقت

 

سنگاپور حکومت کی منافقتسنگاپور جو مغربی طاقتوں کے تسلط ميں رہا ہے وہاں برطانيہ کے نافذ کردہ قانون کی رُو سے سکولوں ميں مسلم لڑکيوں کا اپنے عقيدہ کے مطابق سر پر سکارف باندھنا ممنوع ہے

 

 

 

 

ليکن سنگاپور برطانيہ ہی کے نافذ کردہ قانون کی رُو سے سکولوں ميں سکھ لڑکوں کو اپنے عقيدہ کے مطابق پگڑی باندھنے کی اجازت ہے ۔

مغربی دنيا کے تعليم يافتہ اور ترقی يافتہ لوگوں ميں سے کچھ کی جمہوريت پسندی ۔ حُسنِ سلوک اور انسانيت سے محبت کا ايک نمونہ

يہ غیر مسلموں کی تنگ دلی ۔ انتہاء پسندی ۔ نفرت اور منافقت نہيں تو اور کيا ہے ؟

بشکريہ : حجاب ہيپّوکريسی

This entry was posted in معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

15 thoughts on “سنگاپور حکومت کی منافقت

  1. ساجداقبال

    السلام علیکم،
    انکل نئی جگہ بلاگ منتقل کرنے پر خوش آمدید۔ فونٹ سائز تھوڑا بڑا کر لیں کیونکہ سائیڈ بار اور آراء میں موجود لکھائی دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

  2. محب علوی

    بہت بہت مبارک ہو نئی جگہ پر بلاگ کی منتقلی کی۔ فانٹ‌سائز واقعی تھوڑا بڑا کرنے کی ضرورت ہے جو کہ قدیر فورا کر دے گا ۔ اس کے علاوہ آپ پلگ انز میں سے سمائیلز کو بھی آن کر سکتے ہیں۔

  3. اجمل Post author

    ساجد اقبال صاحب
    شکریہ ۔
    میں نے فونٹ 25 فیصد بڑا کر دیا ہے ۔ اب ٹھیک ہے ؟

  4. اسلم جٹ

    سنگاپور اک آزاد اور خود مختار ملک ھے۔۔۔۔اور اپنے فیصلے کرنے کا اختیار رکھتا ھے۔ بلاگ تو لیکھ دیا، پر ذرا اس خبر کے پس منظر کا بھی مطالعہ کر لیں۔۔۔۔۔شور مچاتے رھیں، نقار خانے میں، مسلمان کی آواز کون سنتا ھے۔۔۔۔۔

  5. اجمل Post author

    عمیر صاحب
    اول تو یہی ہے کہ مسلمان اللہ تعالٰی کے احکام کی پیروی کریں ۔

  6. مسلم

    مغربی حکمران و عوام اور ان کے مرید لاتوں کے بھوت بن چلے ہیں، یہ باتوں سے نہیں ماننے والے۔

  7. تحریم

    مسلمان ملک پاکستان بھی ہے
    یہاں خود کیا مسلمانوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں جو دوسرے ممالک میں جھانکیں
    ویسے ان کا اپنا نعرہ ہی نہیں ہے کہ ہمارا ملک مسلمان ہے

  8. افتخار اجمل بھوپال Post author

    تحريم صاحبہ
    اگر پاکستان ميں رہنے والوں کو اُن کے حقوق نہيں مل رہے تو اس کے قصور وار پاکستانی بشمول ميں اور آپ بھی ہيں کہ نہ دوسرے کے حقوق پہچانتے ہيں نہ اپنے جائز حقوق کيلئے کوشش کرتے ہيں
    نعرے والی بات سمجھ ميں نہيں آئی کہ کن کا نعرہ ؟ ہمارے مُلک کا سرکاری نام تو اسلامی جمہوريہ پاکستان ہے اور حکمران ہم نے ايسے بٹھائے ہيں جو جانتے ہی نہيں کہ اسلام ہوتا کيا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.