ضرورت ہے ضرورت ہے ضرورت ہے ۔ ایک سمجھدار ماہر بلاگر کی جو مجھے یہ سمجھائے کہ
[1] ۔ میں اپنے بلاگ کے تبصرہ کے خانے میں لکھائی کے ڈبے ڈبے کیسے دُور کروں ؟
[2] ۔ تبصرہ کے خانے میں فونٹ کا سائز کیسے بڑا کروں ؟
میرا بلاگ ورڈپریس پر ہے ۔
کام ٹھیک ہو گیا تو میرے گھر آنے پر کھلا پلا دوں گا ۔ بصورتِ دیگر دعا دوں گا ۔
السلام علیکم
انکل یہ ڈبے فونٹ کیوجہ سے ہیں۔ چونکہ ورڈپریس ڈاٹ کام پر بنائے گئے بلاگز کے کوڈ میں تبدیلی(مف میں) ممکن نہیں اسلئے آپ کیلیے ممکن نہیں کہ یہ ٹھیک کرسکیں۔ اسیطرح فونٹ کا سائز بھی اسوجہ سے بڑا کرنا ناممکن ہے۔ کوڈ میں تبدیلی کیلیے ورڈپریس والے فیس چارج کرتے ہیں جو ادا کرنے سے بہتر ہے کہ آپ الگ سے ڈومین اور ہوسٹنگ لے لیں یا ڈومین لیکر زکریا سے ہوسٹنگ شئیر کر لیں۔
آج ورڈ پریس پہ میرا پہلا دن ہے۔ آپ کی پوسٹ دیکھنے کا موقع ملا۔ میرے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ البتہ میرے اپنے سوالات ہیں جن کے جواب شاید ساجد اقبال دے پائیں۔
جلد بیان کروں گا۔
علی حسن سمندطور
اسی لیے کہتا ہوں ، ہماری بلاگنگ سروس پر آ جائیں ، مزے کریں گے
:P
یا پھر کسی فری ہوسٹ پر قدم رنجہ فرمائیں۔
افتخار انکل کیلیے تو میں ڈومین لینے کیلیے تیار ہوں لیکن اگر وہ راضی ہوں۔ سمندطور آپ شایدآزاد کراچی ریڈیو والے ہیں؟ مجھے خوشی ہوگی آپکی مدد کر کے۔ بلاگسپاٹ کو چھوڑیے ورڈپریس اپنائیے۔۔۔آدھا ویب ڈیولپر بنادے گی آپکو ۔
اردو ورڈپریس کیلیے ہمارے فورم(forums.urdutech.com) پر آپکو ہر قسم کی مدد مل سکتی ہے۔
میں بھی یہی مشورہ دونگا کہ اردو ٹیک پر اپنا بلاگ منتقل کرالیں۔ ایک تو اس سے آپ اپنے بلاگ کو اپنی مرضی سے چلا سکیں گے دوسرا اس سے اردو ٹیک والوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ساجد آپ نے غور نہیں کیا یہ ورڈپریس پر ہی ہیں۔ بس اپنا نہیں ہے۔
اجمل انکل میں بھی آپ سے یہی عرض کروں گا کہ آپ اردو ٹیک پر آ جائیں آپ کے کام ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔
ساجد اقبال صاحب
قدیر احمد صاحب
محمد شاکر عزیز صاحب
نعمان صاحب
محب علوی صاحب
آپ سب کے نیک مشورہ کا بہت مشکور ہوں ۔ انشاء اللہ جلد اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ مصروفیت اور کچھ فیصلہ نہ کر پانے کی وجہ سے جلد جواب نہ لکھ سکا ۔