خبر ملی ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں انٹرنیٹ ڈائل اَپ کے کال غیر محدود دورانیہ کے موجودہ نظام کو ختم کر کے نئے ریٹس کے تحت فی کال 15 منٹ کرنے کیلئے پی ٹی اے سے اجازت طلب کرلی ہے جس کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو 15 منٹ کال یونٹ چارج کی جائے گی اور فی یونٹ 21 روپے کال ریٹ مقرر کیا ہے جو ٹیکس ملا کر 24 روپے 15 پیسے ہو جائے گا ۔ یعنی ہر 15 منٹ کے 24 روپے 15 پیسے چارج ہوں گے جیسے آجکل لوکل کال کے ہر 5 منٹ کے 2 روپے 30 پیسے چارج ہوتے ہیں ۔ پی ٹی سی ایل کے اس فیصلہ پر اتھارٹی نے تمام نجی کمپنیوں سے اس حوالے سے 30 ستمبر تک سفارشات طلب کرلی ہیں ۔ اندازہ ہے کہ اس سے ملک بھر کے 45 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین کو براہ راست نقصان ہوگا اور اس سے ملک کے دور دراز علاقوں کے عوام انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے ۔
اف یہ کیا فرمایا ہم تو مفت ہونے کا سوچ رہے تھے
شاید اسطرح یہ اپنا نام نہاد ڈی ایس ایل بیچنا چاہتے ہیں۔
میں تو سمجھ رہا تھا کہ انٹرنیٹ کی کال مفت کر دی جائے گی۔ یہ تو الٹا چکر ہے۔ صدر نے سبھی میراثی جمع کر رکھے ہیں۔
شازل صاحب
تبصرہ کا شکریہ ۔ آپ حکمرانون کے بیانات پڑھیں تو یوں لگتا ہے کہ ہر چیز بہت سستی کر دی گئی ہے ۔
ساجد اقبال صاحب
یہ حکمرانوں کی مالی حالت بہتر بنانے کا ایک مزید طریقہ ہے یا پھر عوام کو حقائق سے دور رکھنے کی ایک اور کوشش
باتمیز صاحب
حکومت نے چالیس چور اکٹھے کر رکھے ہیں جو میراثی بھی ہیں