عمومی خیال یہی ہے کہ مرغی کے نیچے انڈے رکھے اور 21 دن بعد چوزے تیار ۔ سائنس ترقی کر گئی ہے جس نے مرغی کو باہر کر دیا ہے اور یہ کام ایک ڈبّے سے لیا جاتا ہے جسے Incubator کہا جاتا ہے لیکن انڈے سے چوزہ بنانا صرف اُس ذاتِ باری کا کام ہے جس نے اس پوری کائنات کی تخلیق کی ہے ۔ دوسرا کوئی ایسا نہیں کر سکتا ۔ اللہ کی قدرت انڈے کے اندر کیا تبدیلیاں لاتی ہے اس کا جزوی مشاہدہ کیجئے ۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ تصاویر بنانے کیلئے کتنے درجن چوزے نکالنے والے انڈے توڑے گئے ہوں گے ۔ میرے اندازے کے مطابق ان میں 20 دن بعد والی حالت نہیں دکھائی گئی اور آخری 21 دن بعد والی حالت ہے یعنی مکمل چوزہ انڈے سے باہر ۔
شکریہ انکل ، یہ معلوماتی تصاویر فراہم کرنے کیلیے۔
سلام
آہ اگر تصاویر جہاں سے لی ہوں وہاں کا لنک دے دیا کریں تو بہت نوازش۔
باتمیز صاحب
یہ تصاویر مجھے کسی نے بھیجی تھیں ۔ یھ ایک پرائیویٹ ویب سائیٹ پر ہیں ۔