میری یادیں 1947ء کی ۔ تيسری اور آخری قسط

Flag-1
پہلی قسط یہاں پر کلِک کر کے پڑھیئے

دوسری قسط یہاں پر کلِک کر کے پڑھیئے

پہلے واقع کے تین دن بعد يعنی 9 نومبر کو ایک ادھیڑ عمر اور ایک جوان خاتون اور ایک سترہ اٹھارہ سال کی لڑکی آئے ۔ جوان خاتون کی گردن میں پچھلی طرف ایک انچ چوڑا اور کافی گہرا زخم تھا جس میں پیپ پڑ چکی تھی ۔ یہ لوگ جموں میں ہمارے محلہ دار تھے ۔ لڑکی میرے ہم جماعت لڑکے ممتاز کی بڑی بہن تھی جوان خاتون اُس کی بھابھی اور بڑی خاتون اُس کی والدہ تھیں ۔ اُن کا پورا خاندان 6 نومبر والے قافلہ میں تھا ۔ انہوں نے دیکھا کہ جوان لڑکیوں کو اُٹھا کر لے جا رہے ہیں ۔ وہ بس سے نکل بھاگے ۔ ممتاز کی بھابھی اور دونوں بہنوں نے اغواء سے بچنے کے لئے نہر میں چھلانگیں لگائیں ۔ چھلانگ لگاتے ہوئے ایک کافر نے نیزے سے وار کیا جو بھابھی کی گردن میں لگا ۔ خون کا فوارہ پھوٹا اور وہ گر کر بیہوش ہوگئی ۔ پھر گولیاں چلنی شروع ہو گئیں ۔ ممتاز کی والدہ گولیوں سے بچنے کے لئے زمین پر لیٹ گئی اس کے اُوپر چار پانچ لاشیں گریں اُس کی ہڈیاں چٹخ رہی تھیں مگر وہ اُسی طرح پڑی رہی ۔ اُس نے دیکھا کہ ایک بلوائی نے ایک شیرخوار بچے کو ماں سے چھین کر ہوا میں اُچھالا اور نیزے سے ہلاک کر دیا ۔

شور شرابا ختم ہونے پر اُس خاتون کو خیال ہوا کہ بلوائی چلے گئے ۔ بڑی مشکل سے اُس نے اپنے آپ کو لاشوں کے نیچے سے نکالا اور اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے لگی ۔ لاشوں پر اور اپنی بے چارگی پر آنسو بہاتی رہی ۔ اچانک بہو اور بیٹیوں کا خیال آیا اور دیوانہ وار نہر کی طرف بھاگی ۔ بہو نہر کے کنارے پڑی ملی اس کے منہ میں پانی ڈالا تو اس نے آنکھیں کھولیں ۔ تھوڑی دیر بعد بڑی بیٹی آ کر چیختی چلّاتی ماں اور بھابھی کے ساتھ لپٹ گئی ۔ اُس نے بتایا کہ چھوٹی بہن ڈوب گئی ۔ وہ نہر کی تہہ میں تیرتی ہوئی دور نکل گئی تھی اور واپس سب کو ڈھونڈنے آئی تھی ۔

ماں بیٹی نے زخمی خاتون کو سہارا دے کر کھڑا کیا اور اس کے بازو اپنی گردنوں کے گرد رکھ کر چل پڑے ۔ ایک نامعلوم منزل کی طرف ۔ رات ہو گئی تو جنگلی جانوروں سے بے نیاز وہیں پڑ رہیں ۔ صبح ہوئی تو پھر چل پڑیں ۔ چند گھنٹے بعد دور ایک کچا مکان نظر آیا ۔ بہو اور بیٹی کو جھاڑیوں میں چھپا کر بڑی خاتون مکان تک گئی ۔ کھانے کو کچھ نہ لائی ۔ جیب خالی تھی اور مانگنے کی جرأت نہ ہوئی ۔ جموں چھاؤنی کا راستہ پوچھا تو پتا چلا کہ ابھی تک سارا سفر غلط سمت میں طے کیا تھا ۔ چاروناچار اُلٹے پاؤں سفر شروع کیا ۔ بھوک پیاس نے ستایا تو جھاڑیوں کے سبز پتے توڑ کے کھا لئے اور ایک گڑھے میں بارش کا پانی جمع تھا جس میں کیڑے پڑ چکے تھے وہ پی لیا ۔ چلتے چلتے پاؤں سوج گئے ۔ مزید ایک دن کی مسافت کے بعد وہاں پہنچے جہاں سے وہ چلی تھیں ۔ حد نظر تک لاشیں بکھری پڑی تھیں اور ان سے بدبو پھیل رہی تھی ۔ نہر سے پانی پیا تو کچھ افاقہ ہوا اور آگے چل پڑے ۔ قریب ہی ایک ٹرانسفارمر کو اُٹھائے ہوئے چار کھمبے تھے ۔ ان سے ایک عورت کی برہنہ لاش کو اس طرح باندھا گیا تھا کہ ایک بازو ایک کھمبے سے دوسرا بازو دوسرے کھمبے سے ایک ٹانگ تیسرے کھمبے سے اور دوسری ٹانگ چوتھے کھمبے سے ۔ اس کی گردن سے ایک کاغذ لٹکایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا یہ ہوائی جہاز پاکستان جا رہا ہے ۔

چار ہفتوں میں جو 6 نومبر 1947 کی شام کو ختم ہوئے بھارتی فوج ۔ راشٹریہ سیوک سنگ ۔ ہندو مہا سبھا اور اکالی دل کے مسلحہ لوگوں نے صوبہ جموں میں ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب مسلمانوں کو قتل کیا جن میں مرد عورتیں جوان بوڑھے اور بچے سب شامل تھے ۔ سینکڑوں جوان لڑکیاں اغواء کر لی گئیں اور لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو پاکستان کی طرف دھکیل دیا ۔ تیس ہزار سے زائد مسلمان صرف نومبر کے پہلے چھ دنوں میں ہلاک کئے گئے ۔

This entry was posted in آپ بيتی on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “میری یادیں 1947ء کی ۔ تيسری اور آخری قسط

  1. irani oveys

    سلام
    میری بائیی
    مین اویس بادپا ایران زاهدان سی آب سی مل رابطه کرتاهون
    اور آپ سی در خواست کرتاهون کخ کراچی اور پاکستان که تالاسمیا مریضون (بیماران تالاسمی ) رابطه کرنا اور ان کی باره به معلومات همی چاهیی اگر آپ تو مجهی سی لیئی مهربانی کری که اون بیمارون
    (مریضون) کی باره کچه معلومات دیی اچها هئی

  2. irani oveys

    سلام
    دوست خوب من
    من از ایران زاهدان با شما ارتباط برقرار می کنم
    من یک بیمار تالاسمی هستم و از شما خواهش می کنم که با من ارتباط برقرار نمایید
    لطفا در مورد بیماران تالاسمی شهر کراچی اطلاعی از شما می خواهم می توانید کمک کنید شما ره

  3. اجمل

    افضل صاحب
    میرے علم کے مطابق یہ تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت تھی اور اس میں ہونے والے جانی نقصان بھی اپنی مثال آپ تھا ۔ ٹھیک ہے کہ نقصان دونوں جانب ہوا لیکن مسلمانوں کی اموات غیرمسلموں سے پانچ گنا سے زائد تھیں ۔

  4. اجمل

    ایرانی بھائی
    السلام علیکم
    مجھ سے رابطہ کرنے کا شکریہ ۔ میں اسلام آباد میں رہتا ہوں ۔ یہاں تھیلاسیمیا کا کوئی ہسپتال نہیں ہے ۔ کراچی میں اس کا علاج ہوتا ہے ۔ ایک لڑکی عائشہ اس کے متعلق بتا سکتی ہے ۔ اس کے بلاگ کا ربط میں نیچے لکھ دیتا ہوں ۔ ۷ اگست کو عائشہ کے والد [ پدر ] فوت ہو گئے ہیں ۔ اس لئے جب اس کے بلاگ پر جائیں تو پہلے اس کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کریں ۔
    http://ayesha.thalassemia.com.pk/

  5. irani oveys

    سلام اجمل
    میری بهائی
    آپ کی الطاف اور مهربانی سی بهت بهت شکریه که آپ پاکستان که تهیلاسما که باره کچه معلومات دیا
    مین ایران زاهدان مین او اگر کام یهان هوا می آپ کی خدمت می حاضر هون

    ………………………..
    سلام دوست خوب و برادر عزیزم اجمل
    از محبت و لطف شما در مورد اطلاعاتی که در درباره بیماران تالاسمی پاکستان به من دادی از شما متشکرم
    من در کشور ایران و شهر زاهدان زندگی می کنم که
    چنانچه در اینجا کاری داشتی و و می توانسم برایت خدمتی بکنم من در خدمت شما هستم با من ارتباط برقرار فرمائید
    راستی برایم ننوشته بودی که فارسی بلدی یا نه من خودم اردو بلد یعنی فقط می توانم بخوانم و بفهمم اما نمی توانم صحبت کنم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.