ہماری پیاری پیاری ننھی سی پوتی کو سالگرہ مبارک
جيؤ ہزاروں سال ۔ ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار
اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہماری پياری پوتی پر اپنی رحمتيں نازِل کرے ۔ آمين
دادا دادی کی جان پياری پیاری مِشَّيل ماشاء اللہ تین سال کی ہو گئی ہے
مِشَّيل دسمبر 2005 ميں پاکستان آئی تھی وہ بھی صرف 16 دن کیلئے جس دوران مِشَّيل ایک ہفتہ نانا ۔ نانی اور ماموں کے ساتھ رہی تھی چنانچہ ہمارا خیال تھا کہ واپس جا کر مِشَّيل ہمیں بھول جائے گی لیکن والدین کی طرف سے تربیت اگر صحیح ہو تو بچوں کے دل میں اپنے عزیزوں کیلئے محبت پیدا ہوتی ہے ۔ اب تو اللہ کے فضل سے مِشَّيل ہمیں اپنے ابو سے کہہ کر ٹیلیفون کرواتی ہے اور ہم سے بات کرتی ہے ۔ سُبحان اللہ ۔ چشمِ بَد دُور
محترم انکل جی
السلامُ عليکُم
انکل جی اُميد ہے آپ بخير ہوں گے پياری گُڑيا کی سالگرہ کی بہت بہت مُبارک باد قبُول ہو دُعا ہے کہ اللہ تعاليٰ پياری بيٹی کو صحت تندرُستی والی ،خُوشيوں والي نيکيوں والي لمبی زندگی عطا کرے اور آپ سب کو اُس کی خُوشياں ديکھنا نصيب کرے ،آمين
اپنا خيال رکھئے گا
اور دُعاؤں ميں ياد رکھئے گا
اللہ حافظ
شاہدہ اکرم
اسلام علیکم
پیاری مِشَّيل کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد
اللہ مِشَّيل کو ماں، باپ اور آپ کے لئے دل کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔۔۔ آمین
Mery taraf say bhi mubarak ho.
potay potian, nawasay nawasian Allah SWT ka alag in’am hain jo dada dadi/nana nani he samajh saktay hain.
Abhi main bhola nahin Shahida Akram sahebah nay jo likha tha ‘Masi aur mamun’ kay muta’alliq, masha-Allah
مبارکباد بہت
اللہ سائیں اس کے نصیب اچھے کرے۔
آمین۔
شاہدہ اکرم صاحبہ
منیر احمد صاہر صاحب
بھائی وہاج احمد صاحب
محمد شاکر عزیز صاحب
آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔ اللہ آپ سب کو مع اہل و عیال خیریت سے رکھے اور اپنے بچوں کی خوشیاں دکھائے ۔ آمین
ننھی مِشَّيل اور اس کے داداجی یعنی کہ ہمارے انکل جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد
حکیم خالد صاحب
شکریہ