میں مندرجہ ذیل دعا مانگتا ہوں اور دیکھتا ہوں کتنے قارئین ہیں جو اس پر آمین لکھتے ہیں ۔
اے خالق و مالکِ حقیقی ۔ رحمٰن و رحیم ۔ قادر و کریم ۔ یومِ جزا کے مالک آپ ہمشہ انصاف کرتے ہیں ۔ آپ یومِ جزا کو تو انصاف کریں گے ہی ۔ میری آپ سے انتہائی انکساری سے استدعا ہے کہ جھُوٹوں اور ظالموں کو خواہ وہ حکومت میں ہیں یا نہیں ہیں اس سزا کا کچھ حصہ اس دنیا میں بھی دے دے تا کہ وہ بے قصور لوگوں پر ظلم کرنے سے ڈرنے لگیں ۔
آمین ثم آمین
حکیم خالد صاحب
جزاک اللہ خیر
ameen
in main munafqoon ko bhee add kar lee jeeay
Meesna02 صاحب
منافق کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے یا عقیدہ کچھ ہوتا ہے اور بتاتا کچھ اور ہے ۔ یعنی جھوٹا ہوتا ہے ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ آپ نے آمین نہیں لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جھُوٹے اور ظالم کو بُرا نہیں سمجھتے ۔
aap ki dua ke waqat niat kia the ????
ye ke aap ke pur khuloss dua ko kine log parte hen our aap kite mshahoor hote hen ???????
shaid aap wo parhatay hain jo parhana chahtay hain
dobara post dekheeay kia pehla hee lafaz ameen nahain? Ya aap koi aur spelling prefer kartay hain? Mazarat qabool.
Meesna02 صاحب
میں معذرت خواہ ہوں ۔ مگر اس میں میرا قصور نہیں میں نے دو بار آپ کے تبصرہ کو پڑھا دونو بار ایک ہی سطر تھی ۔ میں جواب لکھ کر کچھ اور کام کرنے لگا تو میری پوسٹ ہی غائب ہو گئی ۔ اس کے بعد کمپیوٹر نے وارننگ دی کہ فلاں گڑ بڑ ہو گئی ہے اور کمپیوٹر شٹ ڈاؤںن ہو رہا ہے اور ہو گیا ۔ ۔ میں ٹی وی دیکھنے چلا گیا ۔
اب آ کر کمپیوٹر چلایا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے ۔
سعید صاحب
اللہ کا بڑا کرم ہے مجھے مشہوری کی کبھی خواہش نہیں ہوئی
آمین!۔
آمین ثم آمین
ابو حلیمہ اور اظہرالحق صاحب
جزاک اللہ خیر
آمین ثم آمین۔
محترم اجمل صاحب ، میں صبح سے فیلڈ ورک میں تھا ابھی تھوڑی دیر پہلے گھر آیا تو جامعہ حفصہ میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کا معلوم ہوا۔ اللہ تعالی تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائے کہ وہ غفور و رحیم ہے۔
جو کچھ بھی ہوا اس پر ہر پاکستانی ملول ہے ۔
میری دعا ہے کہ خدائے ذوالجلال میرے پاکستان اور اس کے باسیوں پر اپنا خاص کرم فرماتے ہوئے ان کو دشمن کے شر اور آپس کے نفاق سے محفوظ رکھے (آمین)۔
salam
you wont approve my commnets but a note of sorrow for them
Aamin (ameen)
AAAAAAAAAMEEEEEEEEEEEEEEN !!!!
yaar aap bahut acha chala rahay ho is website ko .. mager thoore se oor stories bataeeen ..
kuch inner stories of LAAL MASJID.. and security forces…
آمین ثم آمین
اللّه صاحب سے انصاف مانگتے هوئے ڈر لگتا ہے
مگر ظالم حکمرانوں کو سزا دینے والي دعا پر آمین کہتا هوں ـ
اللّه سائیں ان کو ضمیر کی خلش کی سخا بهی دے
آمین ثم اآمین
ساجد صاحب
جزاک اللہ خیر ۔ یہ دعا میں نے پوری دنیا کیلئے مانگی ہے نہ کہ صرف لال مسجد اور جامعہ حفصہ کیلئے ۔
البتہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر چڑھائی کے دوران ہونے والے تمام حکومتی اقدامات اور واقعات کو نظر میں رکھا جائے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ ہماری حکومت نے انے آقاؤں کو کے حکم پر یا ان کی خشنودی کیلئے ۔ کم از کم 100 اور ہوسکتا ہے 400 پاکستانیوں کو ہلاک کرا دیا ہے جن میں فوجی بھی شامل ہیں ۔
اپنا نام بدتمیز بتانے والے صاحب
آمین کہنے کی اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آپ کی باقی بات سمجھ میں نہیں آئی ۔
عفت چوہدری صاحب
جزاک اللہ خیر
میری تحاریر پڑھنے کا شکریہ ۔ یہ دعا تو پوری دنیا کیلئے ہے ۔ لال مسجد اور دوسرے موضوعات پر انشاء اللہ پھر اظہارِ خیال کروں گا ۔
منیر احمد طاہر صاحب اور خاور صاحب
جزاک اللہ خیر
Ameen
الف نظامی صاحب
جزاک اللہ خیر
AAmeen
بھائی وہاج احمد صاحب
جرزاک اللہ خیر
آمین ثمہ آمین
صرف اتنا اضافہ کروں گا کہ الیہی پاکستان کی حکومت کو سزا کا تھوڑا نہین خاطر خواہ حصہ اس سال ہی عطا کر دے۔
محب علوی صاحب
جزاک اللہ خیر
السلامُ عليکُم
سب سے پہلے تو اجمل انکل ميں آپ کی اس دُعا ميں دير سے شامل ہو کر آمين کہنے پر معزرت خواہ ہُوں کہ پچھلےدنوں ہونے والے تکليف دہ حالات نے دل و دماغ کی حالت اس قدر دگر گُوں کر رکھی ہے کہ بيان سے باہر ہے کبھی حالات وہ ہوتے ہيں جو ديکھنے ميں درُست ہوتے ہيں ليکن بعد کے حقائق جب سامنے آتے ہيں تو وہ کوئ اور ہی کہانی کہتے دکھائ ديتے ہيں ايسے ميں سر درد سے پھوڑا بن جاتا ہے مُسلسل آٹھ دنوں تک ٹی وی اور خبريں ديکھ ديکھ کر اپنے طور پر جو نتيجے اخز کۓ بعد ميں آنے والے تجزيوں نے اُسے بالکُل غلط ثابت کرديا دل خُون ہو رہا ہے اور کہنے کو کُچھ نہيں آپ نے انکل اس دُعا کا اہتمام کرکے دل کو تھوڑا آسرا ديا ہے کہ دُعا ہی اوّل وآخر ہمارا سہارا ہے ميں اس دُعا ميں آپ کے ساتھ درد دل سے شامل ہو کر آمين ثُمّ آمين کہتی ہُوں اور اس ميں آپ کی اجازت سے کُچھ اضافہ کرنا چاہُوں گی کہ اے خُدايا ہم سب کے گُناہوں کو مُعاف فرما کہ ہمارے گُناہوں کے عزا ب کے طور پر ہی ہم پر ايسے حُکمران بار بار مُسلّط کۓ جا رہے ہيں سو باری تعاليٰ ہمارے کردہ ناکردہ گُناہوں کی سزا ميں کمی فرما دے، کہ ہمارے دل شايد اب اتنے سخت ہو چُکے ہيں جو صرف اپنے لۓ اپنے ہي دُکھ پر کُڑھتے اور دُکھي ہوتے ہيں اور ہميں اسي شقاوت قلبي کي سزا مل رہي ہے کاش کہ ہم خُود سے اُوپر اُٹھ کر من حيثُ القوم ہو کر سوچيں ورنہ دُنيا ميں نام و نشان نہيں رہا کرتے ايسي قوموں کے جن کے دلوں پر مہريں لگ جايا کرتي ہيںآمين
دُعاگو
شاہدہ اکرم
شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السّلامُ علَيکُم و رحمة اللہ
جزاک اللہ خیر ۔ میں آپ کی دعا پر آمیں کہتا ہوں ۔