مجھے ناپسند ہے

ایک شخص نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں اُن 10 عوامل یا اشیاء کا ذکر کروں جو مجھے نا پسند ہیں ۔
1 ۔ کسی کو اس نام سے پُکارنا جو اُس شخص نے اپنا نام رکھا ہوا ہے جس نے مجھے یہ لکھنے پر مجبور کیا ہے
2 ۔ کسی کو توُ کہہ کر مخاطب کرنا
3 ۔ کسی کو بغیر مصدقہ ثبوت کے بُرا کہنا
4 ۔ کسی کو حقیر جاننا
5 ۔ کسی کو وضاحت کا موقع دیئے بغیر قصوروار ٹھیرانا
6 ۔ کسی عبادت گاہ یا مقدس کتاب کی بے حُرمتی کرنا
7 ۔ عورت یا لڑکی پر آواز کسنا
8 ۔ کسی غریب یا بے کس کا مذاق اُڑانا
9 ۔ کھانا کھانا جبکہ قریب بھوکا شخص ہو اور اسے پہلے کھانا نہ دیا جائے
10 ۔ پیٹھ پیچھے کسی کی بُرائی کرنا جسے غیبت کہتے ہیں

میری درخواست ہے مندرجہ ذیل خاتون و حضرات سے کہ وہ اپنی نفرت آمیز عوامل و اشیاء کے متعلق اپنی رائے کا اظہار فرمائیں ۔

 منیر احمد طاہر صاحب

اسماء صاحبہ

اظہرالحق صاحب

باذوق صاحب

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

15 thoughts on “مجھے ناپسند ہے

  1. Asma

    Assalam o alaykum

    By point one I guess you mean nick names, is it :?

    BTW mujh akeli ko aap nay khwateen kah diyya :\

    I’ll do it soon :>

  2. بدتمیز

    سلام
    اسما اور منیر احمد کے بلاگ دونوں پر ایک ہی لنک ہے وہ ہے منیر کے بلاگ کا
    یہی حال اظہر اور باذوق کے بلاگوں کو لنک کرنے کا ہے دونوں پر باذوق کے بلاگ کا لنک ہے۔ اس کو صیح کر لیں

  3. اجمل

    بدتمیز بلاگ والے صاحب
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    میں ڈر گیا تھا کہ کہیں آپ اپنا نام مُجھے نہ دے دیں ۔ ہی ہی ہی ۔

    ڈی صاحب
    آپ میری تحاریر بارے اچھی اچھی باتیں لکھتے رہتے ہیں لیکن اپنا تعارف نہیں کرایا ۔
    غلطی کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔ میں نے ٹھیک کر دیا ہے ۔ اب آپ کو سمجھ آ جائے گی

    اسماء صاحبہ
    آپ نے بھی ٹھیک ہی کہا لیکن میرا مطلب کچھ اور تھا ۔ اب میں نے واضح کر دیا ہے ۔ دوبارہ پڑھ کر دیکھئے ۔
    دراصل میں ایک اور خاتون کا نام لکھنا چاہتا تھا تا کہ میل ڈومیننس کا خیال پیدا نہ ہو لیکن اور کوئی ایسی خاتون اُس وقت ذہن میں نہ آئی جس کے ناراض ہونے کا خطرہ نہ ہو ۔ بہرحال میں نے غلطی درست کر دی ہے ۔

    کونج صاحبہ
    شکریہ بیٹی ۔

    بدتمیز بلاگ والے صاحب
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ ۔ اطلاع کا شکریہ ۔ نامعلوم یہ کیسے ہو گیا تھا ۔ میں نے ٹھیک کر دیا ہے ۔

    صباء سیّد صاحبہ
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ ۔ شکریہ ۔ سالوو کا مطلب بہت سی توپیں یا راکٹ اکٹھے چلانا بھی ہوتا ہے ۔ ہی ہی ہی ۔
    اللہ آپ کا حافظ و ناصر ہو
    آپ کے بلاگ پر میں کئی دنوں سے کچھ لکھنے کی کوشش میں ناکام رہا ۔ کیا آپ نے تبصرہ بند کیا ہوا ہے ؟

  4. Shoiab Safdar

    یعنی چار نمبر والی بات آپ اور مجھ میں مشترک بیان ہے!!! ویسے دیگر بھی کئی باتیں جو آپ نے بیان کی مجھے بھی یہ اچھی نہیں لگتی مگر میں نے بیان نہیں کی !!!

  5. BaaZauq

    السلام علیکم
    شکریہ کہ آپ نے یاد کیا ۔
    مجھے سوچنا پڑے گا ۔۔۔۔ ہم م م م ۔۔۔

  6. اجمل

    باذوق صاحب
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    شکریہ کس بات کا ؟ آپ باذوق ہیں اور میں اپ کے ذوق سے متاثر

  7. BaaZauq

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اگر آپ برا نہ مانیں تو عرض ہے کہ ’باذوق‘ صرف ایک ‫nick ہے ، اس آئی۔ڈی کا میرے ذوق سے کچھ زیادہ تعلق نہیں ۔
    بالکل اسی طرح جیسے کسی کا نِک اگر ’بدتمیز‘ ہے تو ہم اس کو سراسر بدتمیز گمان نہیں کر سکتے ۔
    اس وضاحت کی ضرورت اسلیے پیش آئی کہ ہمارے ایک اچھے سے دوست نے طعنہ دیا تھا کہ : اس طرح کا آئی۔ڈی رکھ کر غالباََ ’اپنے منہ میاں مٹھو‘ کے محاورے پر عمل کیا جا رہا ہے ۔

  8. BaaZauq

    السلام علیکم
    ہر چند کہ اس قسم کے خیالات کا اپنے اس ادبی بلاگ پر اظہار کو میں مناسب خیال نہیں کرتا ۔۔۔ پھر بھی اجمل صاحب کو میں انکار کرنے کی جرأت نہیں کر سکتا ۔سو جواب حاضر ہے میرے بلاگ پر
    http://baazauq.blogspot.com/2007/03/blog-post_10.html

  9. Comicsans

    Salaam Alaikum
    ur 1st point..’kisi ko tou keh ker pukaarna’ is something i really liked. It is true my nani always taught us to say aap even to our youngsters. She died when i was 13 but that is one thing of her that i always work on.
    Very nice point. Whoever suggested you to write the list had a good thought :)

  10. اجمل

    باذوق صاحب
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    جناب میں میں پاگل تو ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں ہوں ۔ آپ میں کوئی وصف دیکھ کر ہی آپ کو باذوق کہا ہے ۔
    صحیح ۔ لفظ نفرت کا استعمال نہیں کرنا چہئیے سوائے اس کے کہ اس کے بغیر چارا نہ ہو ۔
    آپ نے ماشاء اللہ بہت اچھی باتیں لکھی ہیں ۔ یہ باتیں اپ نے اپنے بلاگ پر نہیں لکھیں ۔

    کومِکساں صاحبہ
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    نانی تو ماں کی ماں ہوتی ہے ۔ اُسے اپنے نواسوں نواسیوں سے بہت پیار ہوتا ہے ۔
    بات یہ ہے کہ ہماری تربیت اس طرح ہوئی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی آپ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ۔ مین نے آپ کو بھی نشان لگانا تھا لیکن میں نے سوچا کہ آپ بہت مصروف ہیں اس لئے چھوڑ دیا ۔

  11. Pingback: مجھے نفرت ہے، یا شائد نہیں ہے۔۔۔ « فیصلیات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.