کل يعنی جمعہ مبارک صبح سے بلاگسپاٹ کے بلاگ کھلنا شروع ہو گئے تھے اور آج دوپہر تک کھل رہے تھے ليکن آج عصر کے بعد سے پھر بلاگسپاٹ کا کوئی بلاگ مجھ سے نہيں کھُل سکا ۔ اسلئے اُن تمام خواتين اور حضرات جن کے بلاگسپاٹ پر بلاگ ہيں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے پاکستان ميں بلاگسپاٹ اگر کسی طرح کھول بھی ليں تو اس پر تبصرہ شائع نہيں کر سکتے ۔ ميرا خيال ہے کہ پاکستان ميں رہنے والے باقی قارئين کو بھی اسی صورتِ حال کا سامنا ہوگا ۔
جن خواتين و حضرات کے بلاگ بلاگسپاٹ پر ہيں اگر وہ چاہتے ہيں کہ اُن کے بلاگ پاکستان ميں بسنے والے پڑھيں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کريں تو اُن سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بلاگ کسی اور ڈومين پر منتقل کر ليں ۔ ان ميں مندرجہ ذيل بلاگر بالخصوص توجہ کريں
urdudaan.blogspot.com
khawarking.blogspot.com
radianceofexistance.blogspot.com
subhanaahmed.blogspot.com
urdutechnews.blogspot.com
urduonline.blogspot.com
urdijahan.blogspot.com
emullah.blogspot.com
بالکل جناب ! یہ تجربہ مجھے بھی جمعہ کو ہوا اور میں قدرے حیران بھی ہوا ۔
Yeah … BTW WordPress is far far better than blogger … I guess everyone on blogger should move here since you can have all your posts and comments imported in too … so its worth …
وقار علی روغانی صاحب
اس سے پہلے بھی دو بار ايسا ہو چکا ہے ۔ يہ بلاکنگ گيٹ وے سے کی گئی ہے ۔ ميرا خيال ہے کہ جب مينٹننس کی جاتی ہے تو انہيں بلاک کرنے والی سافٹ ويئر دوبارہ نصب کرنا پڑتی ہے اس طرح کچھ وقت کيلئے بلاکنگ نہيں ہوتی
اسماء صاحبہ
آپ ٹھيک کہتی ہيں ليکن جب ميں نے ايک سال قبل ورڈ پريس پر بلاگ بنائے تھے تو بہت مسائل تھے جو رفتہ رفتہ دور ہو گئے اور اب ورڈ پريس بلاگر سے بہتر ہو گيا ہے ۔