اللہ کريم سُبحانہُ و تعالٰی ميرے بيٹے زَکَرِيّا کی سالگرہ مبارک کرے اور اُسے عُمدہ صحت اور دونوں جہانوں ميں اعلٰی کاميابی بخشے ۔ آمين ثم آمين
پاکستان کے پہلے اليکشن جيسے جمہوری اور آزادانہ انتخابات پھر آج تک نہ ہوئے يہ انتخابات پاکستان بننے سے کچھ پہلے منعقد ہوئے تھے ۔ پاکستان قائم ہو جانے کے بعد پہلے جمہوری انتخابات سن 1970 عيسوی ميں آج کے دن منعقد ہوئے تھے ۔ اسی دن قبل دوپہر اللہ کے فضل و کرم سے ميرا پہلا بچہ اور بڑا بيٹا پيدا ہوا ۔ دو تين عزيزوں نے بذريعہ تار انتخابات کے حوالے سے تجويز کيا کہ نام انتخاب رکھا جائے ۔ ميرے والد صاحب نے زَکَرِيّا تجويز کيا اور خاندان ميں سب نے يہی نام پسند کيا ۔
سلام
قدیر کے بلاگ پر آپکا تبصرہ پڑھا۔ میں چاہوں گا اگر آپ اس وقت کے ہندؤں کی مختلف کہانیاں لکھیں۔ بہت سے لوگ پاکستان بننے کو حماقت قرار دینے لگ گئ ہیں صرف انڈیا کی ترقی دیکھ کر لہذا ضرور لکھئے۔
ایک وجہ ہماری آج تک کی حکومتیں بھی ہیں جن سے لوگ بہت بد دل ہیں۔
کسی کو آج تک ميں نے بدتميز کہہ کر نہيں پکارا ۔ اسلئے ضروری ہے کہ آپ مجھے کوئی اور نام بتائيں جس سے مين آپ کو مخاطب کروں ۔
آپ کا خيال اچھا کہ پاکستان بننے سے پہلے کے واقعات لکھے جائيں مگر بغير مرچ مصالحے کے ۔ نوابزادہ لياقت علی کے قتل کے بعد مغرب زدہ لوگوں نے حکومت پر قبضہ کر ليا تھا ۔ جس کے باعث بننے سے پہلے ہی سب کچھ بگڑنا شروع ہو گيا تھاجن ميں فوجی ڈکٹيٹر اور بھٹو خاندان بھی شامل ہے ۔ ضياء الحق کی فوجی جنرلوں کے سامنے گلتی نہيں تھی اور نواز شريف کو فوجی جنرلوں اور کچھ اس کے چيلوں نے کچھ نہ کرنے ديا ۔
Allah un k liay bohat assaanian karay ameeen or apnay kareeeb karay ..ameeen
Dr Sahiba
نيک دعاؤں کا شکريہ ۔ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کو ہميشہ خوش رکھے ۔ آمين ۔