ذو الحجہ کی پاکستان ميں آج پہلی تاريخ ہے ۔ اس ماہ کے پہلے عشرہ ميں عبادت اور اللہ کے ذکر کا بہت زيادہ اجر اللہ سُبْحَانُہُ و تعالٰی نے رکھا ہے ۔ اللہ تعالٰی نے سورت الفجر ميں جن دس راتوں کی قسم کھائی ہے مُختلف احاديث کے مطابق يہ دس راتيں ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہی ہے ۔ ذوالحجہ کے پہلے نو دن روزے رکھنا بہت زيادہ ثواب کا سبب بنتا ہے بالخصوص يومِ عرفات اور اس سے پچھلے دو دن کے روزے دوسرے دنوں ايک سال کے روزے رکھنے کے برابر ہيں ۔ روزے نہ رکھ سکيں تو تلاوتِ قرآن اور دوسری عبادات کيجئے ۔ اگر کچھ اور نہ کر سکيں تو يکم سے بارہ ذوالحجہ تک مندرجہ ذيل تسبيح کا ورد کرتے رہيئے ۔
اللہُ أکْبَرْ اللہُ أکْبَرْ لَا اِلَہَ اِلْاللہ وَ اللہُ أکْبَرْ اللہُ أکْبَرْ وَ للہِ الْحَمْد ۔ اللہُ أکْبَرْ کَبِیْرًا وَالْحَمْدُلِلہِ کَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللہِ بُکْرَۃً وَ أصِیْلًا
assalmaolaikum Uncle!!!
please mujhay apni duaoon me yaad rakhiay gaaa… Allah ap k liay b bohat dhair assaanian karay.
Allah hafiz
Dr.
بيٹی اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کو سيدھی راہ پر قائم رکھے ۔ انشاء اللہ ميرے دل سے آپ کيلئے دعائيں نکلتی ہی رہيں گی ۔