Monthly Archives: September 2006

ميری انگريزی ميں بياض کے دو سال

الحَمْدُللہ ميری انگريزی ميں لکھی جانے والی بياض حقائق عموماً تلخ ہوتے ہيں جس کا پہلے نام يہ منافقت نہيں

 ہے کيا تھا نے آج 2 سال مکمل کرلئے ہيں ۔ پہلے سال ميں اِسے 4755 خواتين و حضرات نے زيارت کا شرف

بخشا تھا جبکہ دوسرے سال ميں 10954 خواتين و حضرات نے زيارت کا شرف بخشا ہے يعنی کُل 15709 ہوئے ۔

 سب کا بہت بہت شکريہ ۔

وصفِ مُسلم

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے جو اوصاف مُسلمانوں کيلئے مقرر کئے ہيں اُن ميں سے روزمرّہ کے کردار کا ايک وصف پيشِ خدمت ہے ۔ خيال رہے کہ مندرجہ ذيل آيات ميں امر کا صيغہ استعمال ہوا ہے يعنی مُسلمانوں کو حُکم ديا گيا ہے ۔ سب جانتے ہيں کہ حُکم عدولی کا نتيجہ کيا ہوتا ہے ۔ بہت دُکھ ہوتا ہے ديکھ کر کہ مُسلمان قرآن شريف ميں دی گئی واضح ہدايات کی طرف تو توجہ کرتے نہيں اور غير مُسلم معاشرے ميں ہدائت تلاش کرتے پھرتے ہيں ۔

سُورت ۔ 4 ۔ النِّسَآء ۔ آيت 36
اور تم سب اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں سے حُسنِ سلوک سے پيش آؤ اور پڑوسی رشتہ دار سے اور اجنبی پڑوسی اور ہم مجلس اور مسافر سے اور جن کے تم مالک ہو چکے ہو سے احسان کا معاملہ رکھو ۔ يقين جانو اللہ ايسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو مغرور ہو اور اپنی بڑائی پر فخر کرے ۔ 

سُورت ۔ 17 ۔ الْإِسْرَاء يا بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ۔ آيت 24
اور تمہارے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو اور ان دونوں کے سامنے نرم دلی سے جھُک کر رہو اور اﷲ کے حضور دعا کرتے رہو کہ اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے رحمت و شفقت سے پالا تھا

تبديلی عنوان انگريزی بلاگ

پچھلے ايک سال کے دوران کئی قارئين نے رائے دی کہ ميرے انگريزی بلاگ عنوان

   Hypocrisy Thy Name

 زيادہ تر مضامين سے مطابقت نہيں رکھتا چنانچہ قارئين کی خواہش کے مدِ نظر ميں نے اس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر جو کہ 10 ستمبر کو ہے اس کا عنوان تبديل کرنے کا فيصلہ کيا ۔ 

نيا عنوان ہے  

Reality Is Often Bitterحقیقت عموماً تلخ ہوتی ہے 

صاحبِ صدر کی کُرسی

حمائت علی شاعر کی روح سے معذرت کے ساتھ

امريکہ کی دوستی کا اب بھی دم بھرتے ہيں حاکم
سنتے تھے ٹھوکريں کھا کر سنبھل جاتے ہيں لوگ
حُکمرانی کی کُرسی پر يوں براجمان ہوتے ہيں وہ
جيسے کہ کُڑِکّی ميں پھنسائے جاتے ہوں لوگ