مندرجہ ذيل ترجمے يا اصطلاحات پيشِ خدمت ہيں
بلاگ مخفف ہے ويب لاگ کا ۔ لاگ کا ترجمہ ہے بياض چنانچہ بلاگ کا ترجمہ ہوا مواصلاتی بياض
سائيڈ بار کا ترجمہ بھی پہلے سے موجود ہے حاشيہ ۔ اس طرح رايٹ سائيڈ بار ہوئی داہنا حاشيہ اور ليفٹ سائيڈ بار ہوئی باياں حاشيہ
چَرنے کا انگريزی ميں ترجمہ براؤز ہے يا يوں کہيئے کہ براؤز کا اُردو ترجمہ چَرنا ہے ۔ چَرنے والے جانور کو چرِند کہتے ہيں ۔ اس لئے براؤزر کا ترجمہ ہوا چرِند
کلِک کا ترجمہ ٹِک ہے اور اِن دو الفاظ ميں کوئی خاص فرق نہيں اس لئے بہتر ترجمہ دريافت ہونے تک اسے ايسے ہی رہنے ديا جائے
نتيجہ
مواصلاتی بياض Blog
حاشيہ Side Bar
داہنا حاشيہ Right Sidebar
باياں حاشيہ Left Sidebar
چرِند Browser
*
میرا انگريزی کا بلاگ مندرجہ ذیل پتہ پر کلِک کر کے يا اِسے اپنے چرِند ميں لکھ کر پڑھيئے ۔
Hypocrisy Thy Name۔ ۔ ۔ http://iabhopal.wordpress.com یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ ۔ ۔