چُٹکلے

ہفتہ کو اسلام آباد ميں درجہ حرارت 43 ڈگری سيلسِيئس تک گيا اتوار کو صبح نو بجے ہی بہت گرمی تھی ۔ اتوار بازار ہمارے گھر سے ايک ڈيڑھ کلوميٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ ميں سودا لينے گيا تو وہاں ايک دکان پر کچھ لوگ گرمی کی شدّت کا ذکر کر رہے تھے ۔ مجھے آمد ہوئی ميں نے ايک صاحب کو مُخاطب کر کے پوچھا “بھائی صاحب ۔ اگر آپ کے ساتھ کو ہيراپھيری کرے تو؟” وہ صاحب کچھ پريشان ہوئے پھر بولے “ظاہر ہے گرمی آئے گی” ميں بولا “جب سب ہيراپھيری ميں لگے ہيں تو گرمی کی شکائت کيوں ؟”

اتوار بازار سے واپسی پر ايک کرائے کی پِک اَپ پر لکھا شعر پڑھا ۔

ميرے خلوص کی قيمت بھی کم نہ تھی
وہ کم انديش لوگ تھے سو دولت پہ مرگئے

ايک شعر ميرے بچپن کا

ہو جُون کا مہينہ خُنکی سی پڑ رہی ہو
بارہ بجے ہوں دن کے اور اوس پڑ رہی ہو

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “چُٹکلے

  1. Munir Ahmad Tahir

    واقعی جناب ان دنوں ملک بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ۔ گزشتہ روز تو درجہ حرارت 50درجےسینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا ہے ۔۔۔۔۔ اللہ رحم کرے غریب بیچاروں کا تو انتہائی برا حال ہے۔

  2. اجمل

    منير احمد طاہر صاحب
    اللہ سُبْحانُہُ و تعالٰی آپ پر کرم کرے ۔ ہم اسلام آباد کی گرمی سے تنگ پڑتے ہيں تو ڈيرہ غازی خان ۔ ملتان جيکب آباد اور سبّی کا درجہ حرارت ديکہ کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہيں ۔

  3. Mehar Afshan

    Khob likha aap nay, waqaai banday apnay sath hera pheri dekh ker garmi khajatay hain or chahtay hain kay hamara bananay wala hamari Us kay sath hera pherion ko nazar andaz kerta rahay,

  4. اجمل

    مہر افشاں صاحبہ
    اللہ سُبْحانُہُ و تعالٰی کی مجھ پر کرم نوازی ہے ۔ اللہ ميرے دماغ ميں ايسی باتيں ڈال ديتا ہے ۔ ميں نے کبھی ايسی باتيں نہيں سوچی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.