اِس سلسلہ ميں قرآن شريف کی متعلقہ آيات ميں سے کُچھ کا ترجمہ
سُورَة 7 الْأَعْرَاف آيت 180
اور اللہ ہی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں ۔ سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے انحراف کرتے ہیں ۔ عنقریب انہیں ان (اعمالِ بد) کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں
سُورَة الْاِسْرَء / بَنِیْ ِإسْرَآءِيْل 17 ۔ آيت 110
کہہ دیجئے کہ اﷲ کو پکارو یا رحمان کو پکارو ۔ جس نام سے بھی پکارتے ہو اچھے نام اسی کے ہیں
سُورة طٰہٰ 20 آيت 14
بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں سو تم میری عبادت کیا کرو اور میری یاد کی خاطر نماز قائم کیا کرو
سُورَة النَّمْل 27 آيت 9
اے موسٰی! بیشک وہ میں ہی اللہ ہوں جو نہایت غالب حکمت والا ہے
سُورَة الْقَصَص 28 آيت 30
جب موسٰی وہاں پہنچے تو وادئ کے دائیں کنارے سے بابرکت مقام میں ایک درخت سے آواز دی گئی کہ اے موسٰی! بیشک میں ہی اللہ ہوں تمام جہانوں کا پروردگار
سُورَة الرَّحْمٰن 55 آيت 78
آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے ۔ جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ اِنعام و اِکرام ہے
سُورَة الْحَشْر 59 آيات 22 تا 24
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والا ہے ۔ وہی بے حد رحمت فرمانے والا نہایت مہربان ہے ۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ بادشاہ ہے ۔ ہر عیب سے پاک ہے ۔ ہر نقص سے سالم ہے ۔ امن و امان دینے والا ہے ۔ محافظ و نگہبان ہے ۔ غلبہ و عزّت والا ہے ۔ زبردست عظمت والا ہے ۔ سلطنت و کبریائی والا ہے ۔ اللہ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ اُس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔ وہی اللہ ہے جو پیدا فرمانے والا ہے ۔ عدم سے وجود میں لانے والا ہے ۔ صورت عطا فرمانے والا ہے ۔ سب اچھے نام اسی کے ہیں ۔ اس کے لئے وہ (سب) چیزیں تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ اور وہ بڑی عزت والا ہے بڑی حکمت والا ہے
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔۔ آمین
بلکل بجا فرمایا آپ نے کہ اللہ کو جس نام سے بھی پکارو (کیونکہ سبھی اچھے نام اسی کے ہیں) وہ یقینا ہر بندہ بشر کی سنتا ہے۔
Subhan Allah Ajmal Sahab,Aap jis tarah apni baat ko sabit kertay hain Quran o hadees kay hawalay say us kay baad sirf koi kaj bahas hi inhain mannnay say inkaar kersakta hay,
Aaj kal Walida sahiba aai hoi hain chunancha masrofiat ziada hay,post perh to laytay hain laikin tabsira kernay ka waqt naheen mil pata,koshish hay kay woh kuch ziada ruk jaain laikin dekhain kab tak ka aab o dana hay,
منير احمد طاہر صاحب
يقيناً اللہ سب کی بات سُنتا ہے ۔ اللہ ميں يقين شرط ہے ۔ تاخير کی معذرت ۔ ميری بيوی سات روز سے ہسپتال ميں ہے ۔ ميں ست دن بعد آج کمپيوٹر کے سامنے آيا ہوں ۔
مہر افشاں صاحبہ
تاخير کی معذرت ۔ ميری بيوی سات روز سے ہسپتال ميں ہے ۔ ميں ست دن بعد آج کمپيوٹر کے سامنے آيا ہوں ۔
والدھ محترمہ کی خدمت ميں ميرا مؤدبانہ سلام عرض کر ديجئے گا ۔