میں نے 7 مارچ کی پوسٹ میں قارئین سے عرض کی تھی کہ پہلے اپنے اپنے آئی ایس پیز کو خط لکھیں اور پھر متعلقہ سرکاری محکمہ یعنی پی ٹی اے کو ۔ میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ نتیجہ سے مجھے مطلع کریں ۔ اس سلسلہ میں مجھ سے صرف اسماء مرزا ۔ عتیق الرّحمٰن ۔ قدیر احمد رانا اورحارث بن خُرّم نے رابطہ کیا ۔ بہر کیف مجھ سے جو کچھ ہو سکا میں نے کیا ۔ اُس کے نتیجہ میں اخبار میں خبر لگی مگر اندر کے صفحہ پر تھی ۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ ڈان نے آج اسے اداریہ میں شامل کر دیا ۔ میں پھر عرض کرتا ہوں کہ سب مل کر کوشش کریں تو انشاء اللہ جلد سب ٹھیک ہو جائے گا ۔میں نے کل صُبح یہ تحریر پوسٹ کی تھی مگر اُردو سیّارہ پر ابھی تک شائع نہیں ہوئی ۔ شائد اسلئے کہ میں نے اس میں انگریزی کا اداریہ بھی شامل کیا تھا ۔ اب میں انگریزی کو حذف کر کے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں ۔ اب ڈان کا اداریہ پڑھنے کیلئے یہاں کلِک کیجئے ۔
السلام علیکم میرے خیال میں پی ٹی اے کو ڈان کے اداریے میں دی گئی تجاویز پر عمل بھی کرنا چاہیے کہ جو ویب سائٹ قابلِاعتراضہو اسی کو بلاک کیا جائے۔
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے کھلنے والے بلاگ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز پر اردو کو صحیح طریقے سے نہیںدکھاتے ۔
میرے خیال میں یاسر میمن کا فراہم کردہ یہ طریقہ بہترین ہے
http://www.pkblogs.com/your blog name
عتیق الرّحمٰن صاحب
شکریہ ۔ میں اسے محفوظ کر چکا ہوں آئندہ اسے ہی استعمال کروں گا ۔
Assalam o alaykum w..w!
This month’s Spider’s cover story is on this blog banning … its on sale on stalls now … you cn have a look at that if you’havent already
wassalam
lets see what pta offers now!!!!!!