اِسے بھی آزمائیے

مجھے اِس بات پر اِنتہائی تشویش ہے کہ بہت سے ساتھی بلاگ نہیں کھول پا رہے ۔ صورتِ حال یہ ہے کہ حکومت یا پی ٹی اے کوئی ویب سائٹ خود بلاک نہیں کرتے ۔ اگر کوئی ویب سائٹ بلاک کرنا ہو تو آئی ایس پیز [Internet Service Providers] کو لکھتے ہیں ۔ یہی اس سلسلہ میں بھی ہوا ہو گا کیونکہ سب آئی ایس پیز نے بلاگسپاٹ کو بلاک نہیں کیا ۔ کچھ دن بلاگسپاٹ کے اپنے سسٹم میں خرابی رہی جو 3 مارچ کو ٹھیک ہو گئی تھی ۔ویسے تو میں ایک کھوٹا سکّہ ہوں مگر بزرگ کہتے تھے کہ کھوٹا سکّہ اور بُرا بیٹا بھی وقت پر کام آتا ہے ۔ میری تجویز یہ ہے کہ سب بلاگرز اور قارئین اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ بلاگرز کی خاطر قربان کریں اور میرے بلاگ کے علاوہ جن بلاگرز کے یو آر ایل میں نے کل لکھے تھے اُنہیں کھولنے کی کوشش کریں اور نہ کھُلنے کی صورت میں اپنے اپنے آئی ایس پیز کو قائل کرنے کی کوشش کریں کہ وہ بلاگسپاٹ کو بحال کریں ۔ اگر وہ بحال نہیں کرتے تو اُن کو ای میل یا خط لکھ کر پوچھیں کہ فلاں بلاگز کو کیوں بلاک کیا ہے ؟۔ یہیں بس نہ کر دیجئے بلکہ بحث اور دباؤ جاری رکھیں کہ اِن بلاگز پر کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں لکھی جاتی ۔ ایسے بلاگ کا حوالہ نہ دیجئے گا جس نے کسی وقت توہین آمیز خاکے شائع کئے ہوں یا اُن کی حمائت کی ہو ۔

اگر وہ کہیں کہ حکومت کے حُکم پر بلاگسپاٹ کو بند کیا ہے تو اُن سے اُس چِٹھی کی فوٹو کاپی حاصل کريں ۔ ہو سکتا ہے کہ اُس چِٹھی میں بلاگسپاٹ کا نام نہ ہو ۔ اِس صورت میں آپ اپنے آئی ایس پی کو بلاگسپاٹ کھولنے پر بجا طور سے مجبور کر سکتے ہیں ۔ اگر فوٹو کاپی نہ مل سکے تو چٹھی کا نمبر اور تاریخ حاصل کریں ۔ پھر اُس سرکاری محکمہ کو اِس چِٹھی کا حوالہ دے کر خط لکھیئے اور مندرجہ بالا لائحہءِ عمل اِختیار کیجئے ۔ اِس طرح سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔

مزید بلاگ کھولنے کا نتیجہ مجھے بذریعہ ای میل لکھ دیجئے اور ساتھ اپنے شہر اور آئی ایس پی کا نام بھی لکھیئے ۔ شائد اللہ سُبحانُہُ و تَعَالٰی میرے ہاتھوں کوئی کام کرا دے ۔
ajmal_bhopal@hotmail.com

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

2 thoughts on “اِسے بھی آزمائیے

  1. Asma

    Thanks for commenting that i knew through yahoo that soemone commented :)

    But it’s opening now … I guess and hope that ban is lifted!

    wasalam

  2. اجمل

    اسماء صاحبہ
    اطلاع کا شکریہ ۔ میں نے جواب کے طور پر آپ کو ای میل بھیج دی تھی ۔ کاش کہ خواتین و حضرات میرے مندرجہ بالا مشورہ پر عمل کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.