طورخم سے کیماڑی تک تو کیا ۔ ہمارے ملک میں ایک سا رویّہ کِسی ایک شہر میں بھی نہیں رہا ۔ لیکن آجکل ایسا ہے ۔ جی ہاں طورخم سے کیماڑی تک سب کو بِن مانگے مل رہا ہے ۔ فدوی کو بھی ملا ہے ۔ یہ ہے وائرس اِنفیکشن (viral infection) جو پورے پاکستان میں ہر کسی کو بغیر کسی تفریق کے مل رہا ہے ۔15 جنوری کو معمولی زکام ہوا ۔ خیال نہ کیا ۔ 18 جنوری کو قبل دوپہر ہی کمپیوٹر بند کر دیا کہ طبیعت سُست ہو رہی تھی ۔ بس پھر کیا تھا 24 جنوری تک نزلہ ۔ تیز بُخار اور شدید کھانسی میں مبتلا رہے ۔
محترم المقام، میری نیک خواہشات کہ آپ جلد سے جلد صحتیاب ہوں ـ
شعیب صاحب
نیک خواہشات کے لئے ممنون ہوں ۔ جزاک اللہِ خَیرٌ