ميری لائبریری یا مطالعہ کا کمرہ دوسری منزل پر گھر کے شمال میں ہے ۔ میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوۓ داہنی طرف دیکھوں تو کھڑکی میں سے پہاڑ بالکل قریب نظر آتے ہیں جو کہ دراصل دو ڈھائی کلومیٹر کے فاصلہ پر ہیں ۔ پہاڑ کی جانب سے گہرے بادل ہمارے گھر کے اوپر پہنچ چکے ہیں اور تیز یخ بستہ ہواؤں نے مجھے کھڑکیاں بند کرنے پر مجبور کر دیا ۔ یہ عمل آدھ گھینٹہ پہلے سوا سات بجے شروع ہوا ۔ کھڑیاں ہوا کے زور سے کانپ رہی ہیں اور سائیں سائیں کی آوازیں آرہی ہیں ۔ پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ زلزلہ سے متاءثر علاقوں میں اس وقت یا تو طوفانی بارش ہو رہی ہو گی یا برف باری ۔ یا اللہ ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمارے گناہوں کی سزا زلزلہ سے متاءثرہ لوگوں کو نہ دے ۔ اے اللہ آپ تو رحیم و کریم ہو اور جانتے ہو کہ وہ لوگ پہلے ہی پریشان حال ہیں ان کے گناہ معاف فرما اور ان کو اپنی رحمت میں لے لے ۔یہاں کلک کر کے پڑھئے کہ ہمارے ملا میں کیا ہو رہا ہے اور زیادہ اہم ” زلزلہ میں بچ جانے والے کی خود نوشت”
یا اللہ خیر
Leave a reply