اگر ایم ایس ونڈوز اردو میں ہوتی

If MS Windows XP was in Urdu, The terms would be like this.

Windows XP = کھڑکیاں کاٹا پیٹی
File = مسل – – – Save As = اسطرح بچاؤ
Save =بچاؤ – – – Mailer = ڈاکیہ
Help = مدد – – – Select All = سب چنو
Find = ڈھونڈو – – – Find Again = پھر ڈھونڈو
Move = ہلاؤ – – – Mail = ڈاک
Zoom in = پھیلاؤ – – – Zoom out = سکڑاؤ
Open = کھولو – – – Close = بند کرو
New = نیا – – – – Replace = بدلو
Run = بھگاؤ – – – Print = چھاپو
Cut = کاٹو – – – Print Preview =جائزہ چھپائی
Delete = مٹاؤ – – – Copy = نقل مارو
Paste = چپکاؤ – – – Insert = گھساؤ
View = نظارہ – – – Database = معلومات بنیاد
Tools = اوزار – – – Toolbar = اوزار ڈ نڈی
Mouse = چوہا – – – Click = ٹک کرو
Spreadsheet=بچھاؤ چادر – – – Tree = درخت
Compress = دباؤ – – – Exit = نکلو
Scrollbar = لپیٹن ڈ نڈی

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

14 thoughts on “اگر ایم ایس ونڈوز اردو میں ہوتی

  1. bdtmz

    salam
    lolz nice but did u kno microsoft is/was already workin on an urdu interface version of xp? it was/is an addon i guess its released and no-one knows about it. being a lazy cudnt find it per will try soon. microsoft got helped from http://www.crulp.com :)

  2. اجمل

    bdtmz
    مائیکروسافٹ اردو ٹرمز پر کام کر رہا تھا مگر ابھی تک ایسی کوئی ریلیز نہیں آئی ۔ انہوں نے ابھی تک اردو کو صحیح کی بورڈ بھی نہیں بنایا ۔

  3. bdtmz

    salam
    i read a news 2 weeks ago that there as a few interface packages released n one of them was nepali so i guess urdu wud have released or goin to b.
    microsoft cudnt make an urdu keyboary as ur wish (which is i guess phonetic) jst bcoz gov of pakistan passed the standard keyboard currenty u r using while rejectin other ime/layouts.

  4. اجمل

    Mr WiseSabre
    I have seen the link. It gives translation of many related words.

    Mr bdtmz
    If package in Nepali has been announced then Urdu should have been there. What I know of is that There is provion for installing Urdu in Windows now. Also there are Urdu fonds and keyboard though keyboard is not complete. It doesn’t give zabar, zer, pesh etc. There is no Comprehensive Urdu package as such.

    Mr Zakaria
    Yes it gives translation of some worsds

    However, I translated the terms for the sake of fun. Ha ha ha.

  5. Harris - حارث

    میرے لیئے مشکل ہو جائے گا کیونکہ بچپن سے انگلش لے آؤٹ پر کام کیا ہے۔ کاتب [ڈاس] میں اردو مینیو تھے لیکن ان کا استعمال بہت مشکل تھا۔

    ویسے ان الفاظ کا ترجمہ کرنا کہ جن کو انگریزی زبان میں زیادہ آسانی سے بولا جا سکے مائیکرو سافٹ کے پروگرام سے باہر ہے کیونکہ اردو معلہ جاننے والے استعمال کنندہ کی تعداد کم ہے۔

    اگر میں آپ سے کہوں کے ٹانکہ بندوق دیں تو اس کا مطلب آپ نہیں جان سکیں گے۔ جب کہ اگر میں کہوں کہ سولڈرنگ گن دیں تو آپ جان جائیں گے کہ میں قاویے سے ملتی جلتی چیز مانگ رہا ہوں۔

    اسی طرح چابی تختہ یا حرف کدہ کے بجائے کی بورڈ کا لفظ جاننے والے زیادہ تعداد میں ہونگے۔

  6. Asma

    Assalamoalaykum w.w.!!

    Oh i see template outlined here :) looks good!

    Well, the funniest one is of scrollbar … good translations!

    well @ (this @’s look cute in this font, anyways …) harris: translating in urdu does not mean that you have to tranliterate soemthing …
    ہمیں گوروں کی زبان پہ تھوڑی نہ چلنا ہے ۔۔۔جو کی بورڈ کو چابی تختہ کہیں

    :)

    If explored into we can find many nice and exact illustrations in urdu itself … its a beautiful language!

    Wassalam & Allah hafiz

    And yes, below while posting, this “pesh manzar” written on the button, just don’t tell the action it has to do … what’s it?

  7. اجمل

    eqciqMr Noumaan
    I had made these translations for the sake of fun and not for adoption. Translating technical and scientific terms is the job of National Language Authority and they are doing that.

    حارث بن خرم صاحب
    یہ ان سب کے لئے مشکل ہو سکتا ہے جنہوں نے ماڈرن انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیم حاصل کی ہے کیونکہ فی الواقع ان کی مادری بان انگریزی بن جاتی ہے ۔
    میں نے تو صرف شگفتگیء طبا کی خاطر ترجمہ کیا تھا ورنہ ترجہ لفظی نہیں اصطلاحی کیا جاتا ہے اور یہ کام مقتدرہ قومی زبان کئی دہائیوں سے کر رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ کمپیوٹر کی تمام اصطلاحات کا اردو ترجمہ عرصہ پہلے کر چکی ہے ۔
    زبانوں میں ایسا نہیں ہوتا کہ جو لفظ جہاں سے آسان ملے لے لیا بلکہ جس لفظ کا مناسب ترجمہ نہ ہو سکے وہ لیا جاتا ہے ۔ ہماری مثال دنیا میں کہیں نہیں ہے کہ زبردستی اردو میں انگریزی ٹھونستے جاتے ہیں تاکہ لوگ جانیں ہم بڑے ترقی یافتہ ہیں ۔ بھارت کو ہی دیکھ لیں آزاد ہوتے ہی اردو کو ہندی کہنا شرو‏ع کیا اور اب تک اس میں اپنی مذہبی زبان سنسکرت اتنی ڈال دی ہے کہ ہم ہندی سماچار سنتے ہیں تو کئی خبریں سمجھ نہیں آتیں ۔ سنسکرت دوہزار سال سے زیادہ پرانی ہے اس کے باوجود بھارت کمپوٹر سافٹ ویر میں کتنی زیادہ ترقی کر گیا ہے ۔
    دنیا میں انگریزی کے بعد سب سے زیادہ اردو سمجھی جاتی ہے اور دنیا کا شائد ہی کوئی ایسا خطہ ہو جہاں اردو سمجھنے والا کوئی نہ ہو ۔
    اتفاق سے میں انجنئر ہوں اور ویپنز کا اکسپرٹ بھی کہلاتا ہوں ۔ اس لئے ان ناموں سے اچھی طرح واقف ہوں ۔ پہلی بات یہ کہ انگریزی نام سولڈرنگ آئرن ہے جسے ان پڑھوں نے گن بنا دیا ۔ اردو میں یہ کاویا ہے اور یہی لفظ مستری حضرات استعمال کرتے ہیں ۔ گن بندوق کو نہیں کہتے بلکہ طمنچہ کو کہتے ہیں اور طمنچہ مسلمانوں کی ایجاد ہے ۔ بندو‍ کی انگریزی رائفل ہے ۔
    Miss Asma Mirza
    Thank you. I am encouraged. Good, you understood correctly. You are right Urdu is a beautiful language. Only one has to seek it.

    Preview has been translated in to ”Pesh Manzar” but I am not comfortable with it’s operation. Struggling to improve it. Can you help ?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.