Thousand visits – ایک ہزار دورے مکمل

پچھلے دو دنوں میں اتنا مشغول رہا کہ میں اپنے بلاگ پر توجہ نہ دے سکا ۔میں نے یہ بلاگ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات کو بنایا تھا ۔ 31 جولائی تک یعنی 85 دنوں میں زائرین نے اس کے ایک ہزار دورے کئے ۔

I remained so involved during past two days that could not pay attention to my blog. I had designed and launched this blog on the night between 7th and 8th May, 2005. On 31st July, it had registered 1000 visits.

This entry was posted in روز و شب on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “Thousand visits – ایک ہزار دورے مکمل

  1. اجمل

    شکریہ شعیب صفدر صاحب ۔ دعا کیا کیجئے کہ اللہ تعالی مجھے نیک راہ پر چلائے ۔

  2. Shuaib

    آپ کی تحریریں پڑھنے کیلئے مجھے اردو سیارہ پر جانا پڑتا ہے ـ آپ کے بلاگ کے ٹمپلیٹ میں پہلا فونٹ شاید ٹائمس نیو رومن یا پھر دوسرا کوئی فونٹ ہے جو اردو یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا ـ

    بہتر ہوگا آپ اپنے ٹمپلیٹ میں ہر جگہ پہلا فونٹ ٹاھوما یا پھر اردو نسخ استعمال کریں ـ ٹاھوما کو فرسٹ فونٹ استعمال کرنے سے بلاگ پر آنے والوں کو فونٹس ڈاؤن لوڈ کئے بغیر اردو الفاظ دکھائی دیتے ہیں ـ شاید یہ فائدہ صرف ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والوں کیلئے ہے ـ

  3. اجمل

    شعیب صاحب اور اسماء بی بی
    آپ دونوں کا شکریہ ۔
    میرے دونوں بلاگز کی ٹمپلیٹس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ شروع میں تھا اب شعیب صاحب آپ کی ہدائت کے مطابق پہلے ٹاہوما اس کے بعد اردو نسخ ایشیا ٹائپ کردیا ہے ۔ آج مجھے زکام اور کھانسی نے دبوچا ہوا ہے ۔ کل 4 اگست کو انشاء اللہ اسی بلاگ پر کچھ لکھوں گا پھر آپ دونوں دیکھ کر بتائیے گا کہ کوئی فرق پڑا یا نہیں ۔
    قصہ چہار درویش یوں ہے کہ میرے دونوں بلاگز پر شروع میں سب سے اردو پڑھی جاتی تھی ۔ میں نے نئی اردو فونٹس آنے پر ڈاؤن لوڈ کیں اور ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کر رہا تھا کہ واہ پھڈا ہو گیا یعنی بجلی چلی گئي ۔ میرا یو پی ایس پہلے ہی واپڈا کی نذر ہو چکا ہے ۔ بعد میں میں نے اپنی طرف سے تو سب ٹھیک کر دیا مگر اسماء بی بی نے احتجاج کیا کہ پڑھا نہیں جا رہا فونٹ بڑا کریں ۔ بڑا کر دیا مگر شکائت قائم رہی ۔ میں نے کئی بار ٹمپلیٹ کو دیکھا مزید کچھ تبدیلیاں کیں مگر بے سود ۔ اب سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ پوری ٹملیٹ نئی بناؤں ۔ اس میں شائد ہفتہ دس دن لگ جائیں ۔ زکام کھانسی پیچھا چھوڑیں گے تو کچھ کر سکوں گا ۔

  4. اجمل

    Maroo Baytee

    Sitemeter at my both blogs does not take in to account my visits. The number displayed is only the visiters other than me.

    However, I am not proud of the number because, to my assessment, it is too low as compared with the time and effort put in by me to collect information for the posts.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.