آج میں بلاگنگ نہیں کروں گا ۔


آج کا دن صرف اور صرف پیاری پیاری مشل کے لئے مخصوص و محفوظ ہے ۔

Our Dear Dear Michelle
We long for you so much

مشل ہماری پیاری پیاری ننھی سی پوتی جو طبعی طور پر ہم سے بارہ ہزار کلو میٹر سے زیادہ دور اٹلانٹا میں ہے مگر ہر دم ہمارے پاس ہمارے دلوں میں دماغوں میں آنکھوں میں موجود ہے ۔ ہمارے تخیّل میں ہمارے ساتھ کھیلتی اور اپنی کوڈڈ زبان میں باتیں کرتی ہے ۔ کبھی مسکراتی کبھی کھلکھلا کر ہنستی کبھی ہمیں چھیڑتی ہے ۔آج ہماری پیاری پیاری مشل ماشاءاللہ ایک سال کی ہو گئی ہے ۔
مشل ۔ دادی کا دل دادا کی جان ۔
جیو ہز ا ر و ں سال
سال کے دن ہوں پچاس ہزار

آج ہم بہت خوش بھی ہیں اور اداس بھی ۔ آج اپنی پیاری پوتی کے لئے لاکھوں اچھی اچھی دعائیں دل کی گہرائیوں سے نکل رہی ہیں اور امریکی ویزہ آفیسر عورت کے
لئے کچھ بددعائیں بھی وہ عورت جس کا ہر فقرہ حقارت آمیز اور بدتمیزی سے بھرپور تھا ۔ اور جس نے ہم دونوں کو فیس وصول کر کے ویزا دینے سے انکار کر دیا اور ہم اپنی پہلی پوتی کو آج تک سینے سے نہیں لگا سکے ۔

یہاں کلک کر کے دیکھئے میرے بیٹے زکریا کی تحریر اور میرا تبصرہ

مشل کے دادی اور دادا

This entry was posted in آپ بيتی on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “آج میں بلاگنگ نہیں کروں گا ۔

  1. Neeha

    Congratulations to you and your family on such a joyous occassion. Grand Kids always bring joy in one’s life.

    I was reading your son’s post and related comments. How come they cannot come to visit you, they are doing OK there. I raised this point because it is very hard for parents to get a visa if thier son or daughter are Green Card holders. But if kids visit you time to time even for couple of days then it will be easier for you to acquire visa for special occassions such as graduation, marriage, or birth.

    Cheers

  2. اجمل

    neeha
    I am grateful for your felicitations.
    My son and daughter-in-law have been visiting us and will, insha Allah, visit us again before the end of this year.
    Thank you for the nice comments.

  3. Asma Mirza

    Many prayers and wishes for lil michelle … may she live a long and healthy and blessed life :)

    reading us visa post …!!

    And yeah I can see the post very finely :)

  4. Asma Mirza

    read the post about visas … well these us and uk embassies do such things a lot u never know f these goras or (gora sahabs)!!!

    Hope u see her soon :)

  5. اجمل

    اسماء مرزا صاحبہ
    آپ کی نیک خواہشات کا ممنون ہوں۔
    میں نے اس بلاگ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں اور ڈر تھا کہ کہیں پھر آپ کے لئے پڑھنا مشکل نہ ہو گیا ہو۔ الحمدللہ کہ سب ٹھیک رہا ۔ آپ کی اطلاع کا شکریہ ۔
    ویزہ کے سلسلہ میں امریکی سفارت کار گھٹیاپن کا مظاہرہ کن رہے ہیں ۔ برطانیہ والے ایسا نہیں کر رہے ۔ میرا کزن اسی ماہ ویزہ لگوا کر لندن اپنے بچوں سے ملنے گیا ہے ۔
    انشاء اللہ بیٹا زکریا بیوی اور بچی سمیت اسی سال پاکستان آئیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.