نام ۔افتخار اجمل بھوپال
رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان
ای میل ایڈریس برائے رابطہ
ajmalbhopal@hotmail.com
دلچسپياں
مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب سَرفِنگ
پسنديدہ کُتب
بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال
ذاتی خاکہ ۔
ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آۓ ۔ّ میں نے انجنیئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنیئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ اس دوران اللہ نے کئی ملکوں کی سیر کرائی اور وہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ مزید میرے متعلق پڑھیئے داہنے حاشیئے میں میرا خاندان کے نیچے مندرجہ ذیل پر کلِک کر کے
جموں کشمیر میں میرا بچپن
کیا جموں کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں
PROFESSIONAL QUALIFICATIONS
B.Sc. Mechanical Engineering, Lahore, 1962 (Annual)
Member, Institution of Engineers and Technicians, London, 1975.
Incorporated Engineer, England, 1976.
Life Fellow, Institution of Engineers, Pakistan, 1976.
Professional Engineer, Pakistan, 1977.
POST-GRADUATE COURSES
Work Study Techniques Course (1965)
Advanced Administration and Development (1974-75)
Operations Research and Quantitative Techniques (1986)
Strategic Planning / Management (1990)
AFFILIATION / MEMBERSHIP
Pakistan Engineering Council
Member, Executive Committee (1989 – 1990 ; 1994 -1996)
Member, Admin & Finance Committee (1989 – 1990 ; 1994 – 1996)
Inspector of Examinations (1989 – 1990 ; 1994 – 1996)
Member, Accreditation Committee (1994 – 1996)
Chief Co-ordinator, Seminars (1994 – 1996)
Convenor, Drafting & Planning Committee (1994 – 1996)
Institution of Engineers Pakistan
Member Central Council (1984 – 1986 ; 1988 – 1990)
Chairman, Wah Sub-Centre (1984 – 1992)
Vice-Chairman, Rawalpindi / Islamabad Centre (1986 – 1988; 1998 – 2000)
RESEARCH PAPERS
Several technical papers on the subjects of planning, production, training and management had been written. The five liked most are:
1. Triangle of Supervision (about management)
2. Small Arms through Centuries (about evolution and development of small arms)
3 ۔ بنی اسراءیل اور ریاست اسرائیل
4 ۔ چائے ۔ اسکے فوائد و نقصانات
5 ۔ تحریک آزادی جموں کشمیر
آج کل پڑھنے ۔ لکھنے اگلی جواں نسل کی تربیت اور خدمتِ خلق میں مححو رہتا ہوں
AWARDS
Letter of appreciation on Good performance by Chairman of the organization
Commendation Certificate with appreciation from the President of Pakistan on establishment of a high class Computer Training Centre at a low cost.
JOBS CARRIED OUT
1. New Design of Machine Gun Barrel – Barrels of all Rifles and Machine Guns had grooved bore. German Machine Gun bore was being hard-chrome platted to increase it’s life from 6,000 to 12,000 rounds. Hard-chrome plating was not only costly but a tedious job also. Added problem for Pakistan was that the German company that was carrying out hard-chrome plating was not ready to transfer it’s technology to any one. This became a challenge not only for me but my country Pakistan also. I worked day and night on it for a few months. With the grace of Allah Soob-hanohoo wa Ta’ala I was able to give a new idea to the world, “Polygon Profile Bore” and no hard-chrome plating. This, not only increased the life of barrel to 18,000 rounds, but also reduced cost of barrel production to about half by doing away with costly hard-chrome-plating and 25% rejection during hard-chrome-plating. German company, M/s Rheinmetall who had given to Pakistan technology for production of German Machine Gun, also adopted the Polygon Profile, invented by the writer of this blog, for German Army.
2. Planning, negotiations with foreign firms Development and production of precision parts
3. Preparation of feasibility reports for establishment of manufacturing organizations
4. Establishment of a state of the art Technical Training Institute
5. Planning, establishment & running of a high class computer training centre
6. Development and implementation of computerized inventory management system
7. Study, sifting, scrutiny and analysis of rules and procedures, and their systematic review.
8. Proficient in computer operation of Lotsuite, Windows XP, MS Office 2003
SERVICE RECORD
Lecturer at Polytechnic Institute (1962 to 1963)
Assistant Works Manager (1963 to 1969)
Production Manager (1969 to1976)
Adviser to Libyan Government & Honorary Chief Coordinator between Libya and Pakistan (1976 to 1983)
Principal, Technical Training Institute (1983 to 1985)
General Manager, MIS & Director, Computer Training Centre (1985 to 1992)
Director POF Welfare Trust (1992 to 1994)
Chief Coordinator Engineering ; Chairman Mechanical Engineering, Al-Khair University (1996 to 1999)
Honorary service to different welfare organizations for over 20 years up to end 2005
Currently living retired life in Islamabad
اسلام علیکم
افتخار اجمل بھوپال صاحب
اسلام علیکم
میںاپ کے ابائی شہر جموں سے ہوں
اپ سے ویب سائٹ پرملنے کا موقع ملا کافی خوشی ہوئی۔
جموں کے بارے میںاپ کے تجربات 1947 کے حالات بارے پڑھا کافی علم ہوا۔صحافت سے جڑا ہوں آپ کے تجربات و علم میرے لئے اہمےت کاحامل ہے۔ جموں کے بارے میں اور1947کے بارے میںیہاں مسلمان طبقہ بیدار نہیںہے۔ 2008میںبھی امرناتھ شرائین بورڈ اراضی تنازعہ نے جموں میں1947دہرانے والوںکو ایک موقع دیا تاہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوئے ۔تاہم جورنگ اُس وقت شرپسندوںکے دکھائے وہ 1947کی نسل کشی کے ٹریلر تھے تاہم آپ کی آپ بےتی پڑھنے کے بعد ہندو شہر پسندوں کے منصوبوں بارے کافی علم ہوجاتا ہے۔ انشااللہ آپ کے جموں بارے علم سے مستفید ہونے کی بھرپور کوشش کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے آپ کے تعاون کاخواہاں ہوں
آپ کا دعاگو
جان محمد
نمائندہ
روزنامہ ‘اطلاعات‘ سرینگر کشمیر
رہائش: شہیدی چوک جموں
موبائل:9469191115، 9419145447
ای میل:jaan555@gmail.com
http://www.etalaat.net/urdu
جان محمد صاحب
۔ السلام علیکم
خوش آمدید ۔ آپ سے مل کر مسرت ہوئی ۔ آپ نے اپنے پتہ میں شہیدی چوک لکھا ہے ۔ یہ چوک کہاں واقع ہے ۔ ذرا اس کا محلِ وقوع واضح طور پر سمجھائیے ۔ اس بات کا خیال رکھیئے کہ اگست 1947ء میں میری عمر دس سال تھی
میں نے ایک تفصیلی برقی خط آپکو ارسال کر دیا ہے
اسلام علیکم
سر مجھے آپ کی تصویر چاہیےاگر آپ gull.bird@gmail.com پر بھیج دیں تو میں آپ کا ممنون ہوں گا
گل نواز صاحب
کیا میری تصویر ایف بی آئی کو دینا ہے ؟
:smile:
سر آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ امید ہے آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا
سر آپ کے بارے میں بہت اچھا لگا اللہ تعالی آپ کو ذہنی جسمانی اور روحانی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔اور آپ اسی طرح لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔
ام ايمن صاحبہ ۔ السلام عليکم
نوازش کيلئے مشکور ہوں ۔ ميری آپ کيلئے دعا ہے کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کو ذہنی جسمانی اور روحانی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے اور سدا خوش و خوشحال رکھے
آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا یقینا آپ کے تجربات اور آپ کی تحاریر سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا
تو اردو میں یہاں لکھا ہے چلیئے سب ایک ساتھ پڑھیں گے
افتخار صاحب،
امید ہے کہ جب بھی پاکستان آنا ہوا، آپ سے ملاقات کی اجازت چاہوں گا، انشاء اللہ
اللہ تعالٰی آپ کو صحت اور ہمت دے، آمین
راشد ادریس رانا صاحب
نیک خواہشات کیلئے مشکور ہوں ۔ آپ کی تشریف آوری میری عزت افزائی ہو گی ۔ امید ہے آپ 22 جون سے 22 اگست 2012ء کے درمیان نہیں آئیں گے
السلام علیکم
آپ کے بلاگ پر آ کر آپ کے بارے میں جانکر بہت اچھا لگا ۔اور بہت سارا پڑھنے بھی ملا ،بہہہت بہت شکریہ شیئر کرنے کےلئے۔ اللہ آپ کو صحت و عافیت سے رکھے
کوثر بیگ صاحبہ
حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا شکریہ ۔ اللہ خوش و خوشحال رکھے
میں آپ کے فورم پر اپنے نام کا بلاگ بنانے کی آرزو مند ھوں -لیکن میرا یہ کام کئ مسائل کا شکار ھے نہ جانے کیا وجہ ھے کہ میرا یہ کام نہیںھو پا رھا -مجھے آپکے فورم پر اپنے نام کا بلاگ بنانا ھے -شکریہ
مجھے آپ کے فورم پر اپنے نام کا بلا گ بنانا ھے – اس لئے آپ مجھے طریقہ بتائیں
شکریہ
شاہین بی بی صاحبہ
میرا تو کوئی فورم نہیں ہے ۔ دیگر فورم پر بلاگ نہیں بنتا بلکہ اس کیلئے پہلے ڈومین نام لینا ہوتا ہے اور پھر کسی سرور پر بلاگ بنایا جاتا ہے ۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی ایسے سرور پر بلاگ بنایا جائے جہاں ڈومین نام مل جائے اور بلاگ کی ساخت کی ایچ ٹی ایم ایل بنی بنائی مل جائے ۔ اس کیلئے دو مشہور سرور ہیں بلاگسپاٹ اور ورڈ پریس ۔ اور ان پر بلاگ بنانے کے پیسے بھی نہیں دینا پڑتے ۔ میرا انگریزی کا بلاگ ورڈ پریس پر ہے جس کا ربط یہ ہے
http://iabhopal.wordpress.com
میرا یہ اردو کا بلاگ جس سرور پر ہے اس کا سالانہ کرایہ دینا ہوتا ہے اور اس صورت میں ڈومین نام کا بھی میں سالانہ کرایہ دیتا ہوں ۔ اور سب کچھ ڈیزائن کرنا پڑتا ہے جو کہ سیکھنے کیلئے وقت درکار ہے ۔
آپ فیصلہ کر کے بتا دیجئے ۔ پھر آگے بڑھیں گے
برادر محترم افتخار بھوپال صاحب ۔۔۔۔ السلام علیکم و آداب
آج آپ کا تعارف پڑھا تو یہ جان کر دلی مسرت ہوئی کہ آپ بھی اسی خطہء بہشت ارضی کشمیر سے ہیں جہاں سے اس فقیر کے آبا و اجداد کا تعلق ہے ۔۔ میرے والد صاحب کل بارہ بہن بھائی تھے جن میں سے سات قیام پاکستان کے وقت امرتسر سے ہجرت کر کے پاکستان آئے لیکن جو بھائی کشیر میں مقیم تھے انہوں نے اپنے آبائی علاقے تحصیل اچھا بل ضلع اننت ناگ کشمیر میں رہنے کو ترجیح دی، الحمدللہ ابھی دو چچا اور ایک پھوپھو جان حیات ہیں۔۔۔۔۔ مولائے کریم آپ کو سدا تندرست و توانا ، خوش آباد و خوش مراد رکھے ۔۔۔آمین
فاروق درویش صاحب
یہ جان کر دلی مسرّت ہوئی کہ آپ کا تعلق میری جائے پیدائش سے ہے ۔ شاید یہی کشش تھی جو مجھے غیر ارادی طور پر کھینچ کر آپ کے بلاگ پر لے گئی ۔ آپ نے کیا یاد کرا دیا ” اننت ناگ“۔ اسلام آباد کی ناشپاتیاں مجھے بہت مرغوب تھیں جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں جاتے ہوئے راستے میں ان خوبصورت اور لذیذ ناشپاتیوں کی چھوٹی سی خوبصورت ٹوکری خریدا کرتا تھا ۔ آخری بار کا تو مجھے یاد بھی ہے ۔
اگر وقت ملے تو میرے اسی بلاگ کے سرِ ورق پر ” تحریک آزادی جموں کشمیر “ پر کلِک کر کے اس ریاست کی اہمیت اور سیاسی تاریخ کی جھلکیاں پڑھیئے
AOA hope u are fine ajaml uncle.. i just visited this blog of yours and m astonished to read ur eye catching articles.. hats off to you for running such great blog.. i am running a blog about freemasons and would like u to visit it once.. i dont know how to follow u on my blog as there is no option mention in ur blog.. please check this
فاطمہ صدیقی صاحبہ
خوش آمدید ۔ حوصلہ افزائی کیلئے مشکور ہوں ۔ میں نے آپ کے مہیاء کردہ ربط پر آپ کا بلاگ دیکھا ہے ۔ جس پر زیادہ تر تحاریر کاپی پیسٹ کی ہوئی ہیں جن میں ایک میرے انگریزی بلاگ ”حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے“ سے بھی ہے ۔ آپ اپنے بلاگ پر مندرجہ ذیل ربط لکھ لیجئے اور جب جی میں آئے ان پر کلِک کر کے میرا متعلقہ بلاگ کھول کر پڑھ لیجئے
میرا اُردو بلا ” میں کیا ہوں “۔
http://www.theajmals.com
My Blog in English “Reality is Often Bitter”
http://iabhopal.wordpress.com
no no m satisfied by ur reply uncle. its just that like ur “reality is often bitter” blog which is subscibed by me, i cannot follow or subscribe ur urdu blog.. i wish to follow it too so that i can b daily updated about it like ur eng blog without necessarily opening it.. if there is no such option then its okay.. i will now and then visit ur urdu blog for reading
فاطمہ صدیقی صاحبہ
میرا انگریزی میں بلاگ اور یہ بلاگ دونوں ورڈ پریس کی تھیم پر ہیں ۔ فرق یہ ہے کہ انگریزی والا ورڈ پریس کی ویب سائٹ پر ہی اور یہ میری خریدی ہوئی ویب سائٹ پر ۔ میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آپ اس اس کے ساتھ وہ سلوک کیوں نہیں کر سکتیں جو آپ میرے انگریزی والے بلاگ کے ساتھ کر سکتی ہیں ۔ مجھے اس پر غور کرنا پڑے گا ۔
ماشااللہ بہت ہی جامع اور علمی تحاریر ہیں آپ کی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ذیشان اکرم رانا صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ ورنہ یہ خوبصورتی آپ کے دل کی ہے ۔ میرا کوئی کمال نہیں
السلام علیکم! امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ میں نےاردو میں ایک ویب سائٹ آف لائن رہ کر مائیکروسافٹ شئیر پوائنت 2007 میں بنائی ہے۔ اب اس کو آئن لائن کرنا یعنی پبلش کرنا چاہتا ہوں۔ پر کیسے یہ نہیں جانتا اگر آپ میری مدد کردیں تو آپ کا مشکور رہوں گا۔
خیر اندیش زبیر ہاشمی۔ گجرات
زبیر ہاشمی صاحب
اسے ٹرانسفر کرنے کا طریقہ آپ کی سافٹ ویئر میں موجود ہونا چاہیئے لیکن ایسا آپ اپنی خرید کردہ ویب سائٹ کی صورت میں کر سکتے ہیں ۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کی پنی ویب سائٹ نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں آپ یا تو کوئی بلامعاوضہ ویب سائٹ پر اُن کے دیئے ہوئے سانچوں کے مطابق بلاگ بنانا پڑے گا یا پھر اپنی ویب سائٹ خرید کر اُس پر اپنی مرضی کا بلاگ بنا سکتے ہیں لیکن بنانا کسی بلامعاوضہ ویب سائٹ کے دیئے ہوئے ڈھانچے کے مطابق ہی پڑے گا مگر یہ کام مُشکل ہے ۔ بہتر ہو گا کہ آپ موجود بلا معاوضہ ویب سائٹ پر ہی بلاگ بنائیں ۔ ایسی دو پرانی معروف ویب سائٹس ہیں (1) بلاگر (2) ورڈ پریس ۔ اس کی سیٹنگ کیلئے بھی آپ شاید کسی کی مدد کی ضرورت پڑے ۔ بلاگر میں اپ محدود تبدیلیاں اپنی مرضی کی کر سکتے ہیں جو کہ ورڈپریس میں ممکن نہیں
Assalam o Alaikum wa Rahmatullah e wa Barakatoho,
Ezzat M,aab Muhtram Shaikh sahib! I am student of PhD Islamic Studies
in Sargodha University.My topic for PhD thesis is ” PUNJAB MAEN ULOOM
UL QURANWA TAFSEER UL QURAN PER GHAIR MATBOOA URDU MWAD” please guide
me and send me the relavent material.I will pray for your success and
forgiveness in this world and the world hereafter.
Jzakallah o khaira
hopful for your kindness.
your sincerely and Islamic brother,
Rafi ud Din
Basti dewan wali street Zafar bloch old Chiniot road Jhang saddar.
Email adress: drfi@ymail.com mob: 03336750546,03016998303
آپ کے بلاگ پر شوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا آپشن نہیں مل رہا
جیسے گوگل پلس یا فیس بک؟
طارق راحیل صاحب
یہ اختیار (آپشن) نہیں رکھا گیا لیکن پوسٹ شیئر کی جا سکتی ہے ۔ فرض کیجئے آپ میری 13 مارچ 2015ء کی پوسٹ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل یو آر ایل لکھ دیجئے
https://theajmals.com/blog/2015/03/13