ميں نے جعلی پاسپورٹوں کا ذکر کيا تھا گو پاسپورٹ ناردا کے ہی ماتحت ہے مگر اب تو نادرا خود ہی قابو آ گيا ۔ کسی نے کہا تھا کہ يہ لفظ نادرا دراصل “نالائق ادارہ”کا مخفف ہے
خبر
گزشتہ ماہ ایک عرب ملک جاتے ہوئے گرفتار کیے جانیوالے عبدالمالک ریگی کے پاس سے نادرا کا جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے اور ایرانی حکام نے اس بارے میں پاکستان کو آگاہ بھی کردیا ہے لیکن حکومت نے اس بات کو خفیہ رکھا ہے اور نادرا کا کہنا ہے کہ یہ شناختی کارڈ جعلی ہے۔نادرا کی جانب سے وضاحت بھی اس وقت سامنے آئی جب ٹی وی پر اس کی خبر نشر ہوگئی۔عبدالمالک ریگی کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈنادرا کیلیے ایک چیلنج بن چکا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ” اب دھوکا ممکن نہیں“ جب کہ وزارت داخلہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگی کے بھائی کے پاس بھی جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہے جو کہ ایرانی شہری ہے۔
واضح رہے کہ چیکنگ کے دوران عبدالمالک ریگی کا شناختی کارڈ اصلی ثابت ہو چکا ہے۔
بشکريہ ۔ جنگ